۔،۔ سپیڈ میراتھون کا آغاز ہو چکا ہے۔ گاڑی تیزچلانے سے پرہیز کریں۔جرمانہ اور لائسنس بھی جا سکتا ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭ہیسن کی پولیس اور مقامی پولیس اہلکاروں نے مشترکہ طور پر (دو سو پچاس مقامات پر کیمرے نصب کر رکھے ہیں) آج کے دن (ایک لاکھ بیس ہزار گاڑیاں) چیک کی گئی ہیں جن میں سے (تین ہزار سات سو کی رفتار تیز تھی ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہیسن۔ مقامی پولیس اور میڈیا کے مطابق پورا ہفتہ سپیڈ ماراتھون جاری رہے گا، خصوصی طور پر تیس کی سپیڈ اور بچوں کے اسکول اور کنڈر گارڈن کے سامنے کیمرے نصب کئے گئے تھے، ریاست ہیسن میں پولیس نے خلاف ورزی کرنے والوں کو سزائیں دیں یعنی جرمانے کئے، پولیس کے مطابق گرونڈاوُ میں ایک سکوٹر سوار نے پولیس سے بھاگنے کی کوشش کی جبکہ ایمرجنسی سروسز نے مختصر تعاقب کے بعد سکوٹر سوار مفرور کو روک لیا، پولیس کی رپورٹ کے مطابق وہ منشیات کے زیر اثر تھا جبکہ سکوٹر بھی انشورنس کے بغیر چلا رہا تھا مزے کی بات یہ بھی تھی کہ اس کے پاس لائسنس تک نہیں تھا۔پولیس نے اسے پولیس اسٹیشن لے جا کر خون کا نمونہ اور مجرمانہ الزامات کا اندراج کر کے اسے چھوڑ دیا۔ کٹزن فورٹ کے علاقہ میں جہاں (اسی کلو میٹر) کی سپیڈ تھی وہاں ایک ڈرائیور (ایک سو چالیس کی اسپیڈ) پر پکڑا گیا، لائسنس پر پوائنٹ کے علاوہ ایک مہینہ ڈرائیونگ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ فرینکفرٹ پراون ہائیم کے علاقہ میں تیس کی بجائے بیتالیس کلو میٹر پر گاڑی چلانے والے کو جب روکا گیا تو اسپیڈ تیز رفتاری کے علاوہ نہ تو ڈرائیونگ لائسنس تھا اور نہ ہی رہائشی اجازت نامہ۔ پولیس نے اسیے حوالات میں بند کر دیا۔ ایک ڈرائیور پر سو کلومیٹر زیادہ تیز چلانے پر (چار سو اسی جرمانہ کیا گیا) دو پوائنٹس اور ایک ماہ کی ڈرائیونگ پر پابندی۔ پولیس کے مطابق رات کے دس بجے تک ہدفی رفتار کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے تا کہ شہریوں میں روڈ سیفٹی کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔؟