۔،۔ایران کے علاقہ سیستان کے دہشت گرد حملہ میں مارے جانے والے (آٹھ) پاکستانیوں کی لاشیں منتقل۔ نذر حسین۔،۔
٭پاکستانی شہریوں کی میتیں کو پاکستان ایئر فورس کے طیارے کے ذریعہ زاہدان سے بہاولپور منتقل کر دیا گیا، جہاں سے ایمبولنسز کے ذریعے ڈیڈ باڈیز کوان کے آبائی علاقوں کو روانہ کیا گیا ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایران/زاہدان/سیستان۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا طیارہ ایران سے (آٹھ) پاکستانیوں کی میتیں لے کر بہاولپور پہنچ چکا ہے، پاکستانی شہریوں کی میتوں کو زاہدان سے بہاولپور منتقل کیا گیا جن کو ایران کے علاقے سیستان میں دہشت گرد حملہ کا نشانہ بنایا گیا تھا،رپورٹ کے مطابق ضروری میڈیکل عمل کی تکمیل کے بعد لاشیں پاکستانی قونصل جنرل کے حوالہ کر دیا گیا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ڈیڈ باڈیز کو بہاولپور سے بذریعہ ایمبولنسز ان کے علاقوں کو روانہ کیا گیا تھا۔ واضح رہے یہ سانحہ (بارہ اپریل) کو پیش آیا تھا جہاں پر یہ آٹھ پاکستانی ایک موٹر ورکشاپ میں مکینککا کام کرتے تھے، قتل ہونے والے تمام افراد کا تعلق پاکستان بہاولپور کے نواحی علاقے خانقاہ شریف اور احمد پور شرقیہ سے تھا۔سفیر پاکستانی مدثر ٹیپو کے مطابق مخنت کش پاکستانی ایران کے شہر مورستان میں قتل ہوئے جن میں محمد عامر۔ محمد دلشاد۔ محمد ناصر۔ملک جمشید۔محمد دانش۔ محمد نعیم۔غلام جعفر اور محمد خالد شامل ہیں۔