۔،۔ جلا وطنی کے دوران بارش میں پنجاب کی مٹی کی خوشبو کو یاد کر کے روتی تھی۔مریم نواز۔نذر حسین۔،۔
٭پنجاب کی عوام،لوگ سب ہمارے ہیں، پنجاب کی مٹی ٭پنجاب کے لوگوں ٭پنجاب کے میوزک٭پنجاب کی روایات٭پنجاب کی ثقافت یا یوں کہوں گی کہ پنجاب کی ہر چیز سے بے پناہ پیار ہے٭جلاوطنی کے دوران بارش میں پنجاب کی مٹی کی خوشبو کو یاد کر کے رویا کرتی تھی ٭پنجابی بولنے اور کہلانے پر ہر ایک کو فخر کرنا چاہیئے ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/پاکستان/لاہور۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لاہور الحمراء آرٹس کونسل میں ٭پنجاب دیہاڑ٭ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی مریم تواز نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان سے محبت ہے ٭محب وطن پاکستانی ہوں ٭پنجاب کی عوام،لوگ سب ہمارے ہیں، پنجاب کی مٹی ٭پنجاب کے لوگوں ٭پنجاب کے میوزک٭پنجاب کی روایات٭پنجاب کی ثقافت یا یوں کہوں گی کہ پنجاب کی ہر چیز سے بے پناہ پیار ہے٭جلاوطنی کے دوران بارش میں پنجاب کی مٹی کی خوشبو کو یاد کر کے رویا کرتی تھی ٭پنجابی بولنے اور کہلانے پر ہر ایک کو فخر کرنا چاہیئے، میں یہ کہنا چاہتی ہوں نوجوان لڑکیاں اور لڑکے انگریزی زبان ضرور سیکھیں مگر پنجابی فخر سے بولنی چاہیئے ٭پنجاب اور پنجابی ہماری پہچان ہے اسے بھول نہیں سکتے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ساری زبانیں اور موسیقی اچھی ہیں مگر جب یہ کہا جائے کہ ٭ٹور پنجابن دی٭کا کوئی جواب نہیں ٭پنجاب کے بھنگڑے کا کوئی بھی میوزک اور رقص کا مقابلہ ہی نہیں، جیسے دنیا کے دوسرے ممالک کے لوگ اپنے کلچر پر فخر کرتے ہیں ایسے ہمیں بھی اپنے کلچر پر فخر ہے اور کرنا بھی چاہیئے، ان کا کہنا تھا کہ ننھی بچیوں کی ڈھول بجا کر حیران کر دیا، پنجای میں کئی دہائیوں کے بعد میلوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا گیا ہے، تیس سال بعد ہارس اینں کیٹل شو شروع ہوا، میلہ چراغاں کئی سالوں بعد دیکھنے کو ملا ہم اپنی ثقافتی پروگرام جاری رکھیں گے۔ وزیر اعلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی قیادت میں سالوں کا جمود ٹوٹ گیا، ترقی شروع ہو چکی ہے،معیشت ڈوبنے کی آواز کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے اس کی آواز نہیں آتی، بجلی کے نرخ اور مہنگائی کم ہونے کی باتیں سامنے آ رہی ہیں۔ ہر جگہ صفائی، ترقی اور عوام کے لئے سہولتیں نظر آ رہی ہیں، محب وطن حکومت کی وجہ سے حالات بدل چکے ہیں ہر آنے والا دن پاکستان میں خوشیاں بکھیرتا ہوا نظر آئے گا۔