۔،۔ بائی سائیکل کوڈنگ،چوری شدہ سائیکلوں کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنا مزید مٹکل بنا دے گا۔ نذر حسین۔،۔
٭ہفتہ چھبیس اپریل کو صبح (دس بجے سے دوپہر دو بجے تک) دلچسپی رکھنے والے شہری۔بخ رائن پلاٹس۔ پر جشن بہاراں کے موقع پر اپنی سائیکلوں کو مفت کوڈنگ کروا سکتے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ مقامی پولیس نے سائیکل چوری کو مشکل ترین بنانے کے لئے (سائیکل کوڈنگ) شروع کر دی ہے، ہفتہ چھبیس اپریل کو صبح (دس بجے سے دوپہر دو بجے تک) دلچسپی رکھنے والے شہری۔بخ رائن پلاٹس۔ پر جشن بہاراں کے موقع پر اپنی سائیکلوں کو مفت کوڈنگ کروا سکتے ہیں، واضح رہے موٹر سائیکل کو کوڈ کرنے کے لئے ہمیں ایک سرکاری شناختی دستاویز اور ملکیت، رسید کا ثبوت درکار ہے، جو آپ کو کوڈنگ کے دن پیش کرنا چاہیئے۔ مزید کوڈنگ فرینکفرٹ کے اضلاع میں بجی کی جائے گی۔ بائی سائیکل کوڈنگ کا مطلب ہے؟ کہ سائیکل کے فریم میں ذاتی نمبر کندہ کرنے کے لئے ایک خاص ڈیوائس کا استعمال کیا جاتا ہے، جس سے مالک کی شناخت کی جا سکتی ہے، یہ کوڈ چوری شدہ سائیکلوں کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنا مزید مشکل بناتا ہے اور ممکنہ چوروں کو ان کی چوری سے روکتا ہے۔