۔،۔ بیلیز میں چھری کی نوک پر چھوٹا طیارہ ہائی جیک کرنے کے بعد امریکی شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ بیلیز میں چھری کی نوک پر چھوٹا طیارہ ہائی جیک کرنے کے بعد امریکی شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ بیلیز میں چھری کی نوک پر چھوٹا طیارہ ہائی جیک کرنے کے بعد امریکی شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭جمعرات کو امریکی شہری نے ایک چھوٹا ٹراپک ایئر کا طیارہ چھری کی نوک پر ہائی جیک کر لیا جبکہ تین دیگر افراد کو زخمی کرنے کے یعد طیارے میں سوار ایک شخص نے لائسنس یافتہ آتشیں اسلحہ کو استعمال کرتے ہوئے ہائی جیکر کو گولی مار دی جو بعد ازاں اسپتال میں مر گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/بیلیز۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کے دن پیش آیا جب ایک امریکی شہری جس کا نام اکینیلا سساوا ٹیلر بتایا جاتا ہے بیلیز ایئرپورٹ پر نمودار ہوا اور چاقو کی نوک پر ٹراپک ایئر لائن کا طیارہ اغوا کر لیا کہا جاتا ہے کہ وہ ایک تجربہ کار فوجی ہے، اس دوران اس نے تین افراد کو زخمی بھی کیا، یہ بات ابھی تک واضح نہیں کہ ٹیلر چاقو سمیت طیارہ میں کیسے سوار ہوا اس دوران اس نے تین مسافروں اور پائلٹ کو بھی چاقو سے زخمی کر دیا تھا۔ طیارے میں سوار ایک شخص نے لائسنس یافتہ آتشیں اسلحہ کو استعمال کرتے ہوئے ہائی جیکر کو گولی مار دی جو بعد ازاں اسپتال میں مر گیا۔۔ ایئر پورٹ سے جاری کردہ معلومات کے مطابق ٹیلر سابقہ ٹیچر تھا جبکہ وہ پہلے فلورینٹ،میسوری کے میک کلور نارتھ ہائی اسکول میں فٹ بال کے کوچ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں