۔،۔ ترکیہ میں حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج میں شدت۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ ترکیہ میں حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج میں شدت۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ترکیہ میں حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج میں شدت۔ نذر حسین۔،۔

٭ترکیہ میں یہ احتجاج استنبول کے (میئر۔اکرم امام او گلو)کی گرفتاری پر شروع ہوا تھا، ہفتہ کے روز ہونے والے احتجاج میں تقریباََ ایک سو سے زائد کسان اپنے ٹریکٹروں کے ساتھ شامل ہوئے جنہوں نے ترکیہ کے جھنڈے اُٹھا رکھے تھے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ترکیہ/استھبول۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ میں حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج میں شدت کی علامات سامنے آ رہی ہیں، ترکیہ میں یہ احتجاج استنبول کے (میئر۔اکرم امام او گلو)کی گرفتاری پر شروع ہوا تھا، میئر کی گرفتاری کے ٹھیک ایک ماہ بعد ترکیہ کے مرکزی قصبے یوزگیٹ سے شروع کیا گیا تھا، (میئر۔اکرم امام او گلو) کی گرفتاری پر احتجاج کرنے والے تقریباََ (دو ہزار) سے زائد افراد ابھی تک گرفتار ہو چکے ہیں، حالات یہاں تک پہنچ چکے ہیں کہ مظاہرین حکومت سے استعفی دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کسان رہنماء اوزل نے کہا ٭میں خبردار کرتا ہوں کہ حکام ان مظاہرین کو کیڑے مکوڑے سمجھنے کی روش چھوڑ دیں، ہم ان مظاہرین کو روندنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایک بیان کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت طلبا پردباوُ ڈال رہی ہے مگر یہ طلبا ہی ملک کا مستقبل ہیں، ایک بیان کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت مستعفی ہو کر نئے انتخابات کا اعلان کر دے تو ملکی معیشت ٹریک پر واپس آ جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں