۔،۔ جرمنی کے شہر باد ناوُ ہائیم میں فائرنگ دو افراد ہلاک،مجرم فرار۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ جرمنی کے شہر باد ناوُ ہائیم میں فائرنگ دو افراد ہلاک،مجرم فرار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی کے شہر باد ناوُ ہائیم میں فائرنگ دو افراد ہلاک،مجرم فرار۔ نذر حسین۔،۔

٭صوبہ ہیسن کے شہر(باد ناوُ ہائیم) میں دو افراد کو ہفتہ کی شام تقریباََ پونے چھ بجے ایک رہائشی عمارت کے سامنے سوئمنگ پول کے قریب گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ مجرم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/باد ناوُ ہائیم۔ مقامی پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ صوبہ ہیسن کے شہر(باد ناوُ ہائیم) میں ہفتہ کی شام تقریباََ ََ پونے چھ بجے ایک رہائشی عمارت کے سامنے سوئمنگ پول کے قریب گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ مجرم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر مجرم کے اشارے مل چکے ہیں، تاہم ترجمان نے کہا کہ وہ اس بات کو رد نہیں کر سکتے کہ اس جرم میں دوسرے لوگ بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔مجرم ابتدائی طور پر فرار ہے یا ہیں، پولیس کی بھاری نفری اور ہیلی کاپٹر کے ساتھ ابھی تک مجرم گرفتار نہیں ہو سکا، پولیس فائر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے لگائے گئے خیمے میں ایک عارضی آپریشن سینٹر میں منتقل ہو گئی، ہنگامی طور پر امدادی کارکن بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں، پولیس نے مزید تفتیش کے لئے معلومات حاصل کرنے کے لئے عینی شاہدین اور پڑوسیوں کا انٹرویو بھی جاری ہے، پولیس نے دونوں متاثرین کے بارے میں ان کی جنس سے زیادہ کوئی معلومات فراہم نہیں کیں جبکہ دستیاب معلومات کے مطابق یہ ابھی تک واضح نہیں کہ آیا مجرم اور مقتول ایک دوسرے کو جانتے تھے، مجرموں کا مقصد بھی مکمل طور پر غیر واضح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں