۔،۔ مالدیپ نے غزہ جنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں پر پابندی عائد کر دی۔نذر حسین۔،۔
٭اسرائیل پر غزہ جنگ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کا الزام لگاتے ہوئے مالدیپ نے اسرائیلی پاسپورٹ ہولڈرز کو اپنی سرزمین میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مالدیپ/اسرائیل۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل پر غزہ جنگ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کا الزام لگاتے ہوئے مالدیپ نے اسرائیلی پاسپورٹ ہولڈرز کو اپنی سرزمین میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے منگل کو پارلیمنٹ سے منظور ہونے کے بعد ملک کے امیگریشن قانون میں ترمیم کی توثیق کر دی،اس امیگریشن ایکٹ میں ایک نئی شق متعارف کرائی گئی ہے جس میں واضح طور پر اسرائیلی پاسپورٹ کے ساتھ زائرین کے مالدیپ میں داخلہ پر پابندی ہے، ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ توثیق اسرائیل کی طرف سے فلسطینی عوام کے خلاف جاری مظالم اور نسل کشی کی جاری کاروائیوں کے جواب میں حکومت کے مضبوط موقف کی عکاسی کرتی ہے۔ جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کے غزہ میں بین الاقوامی قانون کا احترام کیا جا رہا ہے؟سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، سیاحت مالدیپ کی معیشت کا ایک بڑا محرک ہے، جو اس کی جی ڈی پی کا تقریباََ (اکیس فی صد) ہے اور گذشتہ سال تقریباََ چھ بلین ڈالر کماتا ہے اس سال بھی پانچ سے چھ ملین ڈالر کی آمدنی کی توقع ہے۔