۔،۔ بیتالیس سالہ  شخص نے اسٹٹگارٹ میں گاڑی بس اسٹاپ پر چڑھا دی ایک ہلاک سات زخمی۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ بیتالیس سالہ شخص نے اسٹٹگارٹ میں گاڑی بس اسٹاپ پر چڑھا دی ایک ہلاک سات زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ بیتالیس سالہ  شخص نے اسٹٹگارٹ میں گاڑی بس اسٹاپ پر چڑھا دی ایک ہلاک سات زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭میرا موئکل اس ہولناک حادثہ اور المناک نتائج سے بہت متاثر ہوا ہے،رات حولات میں رہنے کے بعد ڈرائیور کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔پولیس اور سرکاری وکیل لاپرواہی سے قتل اور لاپرواہی سے شدید جسمانی نقصان پہنچانے پر بیتالیس سالہ شخص کے خلاف تفتیش کر رہے ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سٹٹگارٹ۔ مقامی پولیس کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم وجوعات کی بنا پر (ایس یو وی مرسیڈیز جی کلاس) گاڑی ٹریک سے ہٹ کر ٹرام اسٹاپ پر کھڑے مسافروں کے گروپ میں جا گھسی جس کی بنا پر ایک (چھیتالیس سالہ) خاتون موقع پر ہلاک ہو گئی جبکہ سات افراد شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیئے گئے،زخمی ہونے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس اور سرکاری وکیل لاپرواہی سے قتل اور لاپرواہی سے شدید جسمانی نقصان پہنچانے پر بیتالیس سالہ شخص کے خلاف تفتیش کر رہے ہیں،جمعہ کی رات پولیس نے مجرم کو حوالات میں رکھنے کے بعد ہفتہ کے دن ضمانت پر اسے گھر بھیج دیا، پولیس رپورٹ کے مطابق حادثہ میں ملوث کار میں ڈرائیور کا پانچ سالہ بچہ بھی بیٹھا تھا، والد اور بیٹا حادثہ میں بالکل محفوظ رہے۔ وکیل کے مطابق موئکل اپنی مخلصانہ ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے دعا گو ہے۔ سٹٹگارٹ ٹریفک پولیس نے عینی شاہدین سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی نے حادثہ دیکھا ہے تو پولیس کی ضرور مدد کریں۔ خاص طور پر شٹٹگارٹ کے علاقہ میں اس طرح کے حادثوں کی کئی یادیں ابھی تک تازہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں