۔،۔ راجہ اعجاز کی نماز جنازہ غوثیہ مسجد میں ادا کی گئی جس میں کثیر تعداد میں کمیونٹی نے حصّہ لیا۔ نذر حسین۔،۔
٭آہ راجہ اعجاز دس سال تک بیماری کے ساتھ لڑتے رہے پھر ہار مان لی، اعجاز بھی اپنی اہلیہ کی فوتگی کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اّلَیہِ رَاجِعُونَ۔ راجہ اعجاز کی نماز جنازہ غوثیہ مسجد میں ادا کی گئی جس میں کثیر تعداد میں کمیونٹی نے حصّہ لیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/درائے آئش/ریڈ برگ۔ سیاسی، سماجی، کاروباری اور مذہبی شخصیت راجہ امجد نواز جو کسی تعارف کے محتاج نہیں کے چھوٹے بھائی راجہ محمد اعجاز جو دس سال بیماری سے لڑنے کے بعد اپنی شکست اور اللہ کی مرضی مانتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اّلَیہِ رَاجِعُونَ۔ راجہ اعجاز کی نماز جنازہ غوثیہ مسجد میں ادا کی گئی جس میں کثیر تعداد میں کمیونٹی نے حصّہ لیا۔ نہ صرف فرینکفرٹ جبکہ دور دراز علاقوں سے ٭سیاسی ٭سماجی٭ کاروباری اور مذہبی شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اعجاز مرحوم کے جسد خاکی کو پاکستان روانہ کر دیا گیا تا کہ ان کے آبائی قبرستان میں اپنے والدین کے پڑوس میں آرام فرمائیں گے۔ سوگواران میں ان کے بیٹے اور بھتیجوں سے اظہار تعزیت کیا گیا، حضرت مولانہ حافظ محمد صدیق پتھروی نے نماز جنازہ پڑھوائی۔مرحوم کے لئے دُعائے مغفرت کی گئی۔