۔،۔ سعودی عرب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔
٭غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کے مطابق ایک ہفتہ میں (پندرہ ہزار) غیر قانونی تارکین گرفتار٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب۔ غیر ملکی خبر رساں سعودی پریس ایجنسی کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم مئی سے سات مئی کے درمیان (اقامہ قوانین) کی خلاف ورزی کو مد نظر رکھتے ہوئے (پندرہ ہزار) غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے (دس ہزار سے زائد) اقامہ قوانین کی خلاف ورزی (تین ہزار سے چار ہزار) گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ (دو ہزار) تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے۔ ترجمان کے مطابق اس مذکورہ عرصہ کے دوران (ایک ہزار) سے زائد افراد جو گرفتار کئے گئے وہ سرحد عبور کر کے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن میں (پینتیس فیصد۔ یمنی۔ شاپھ فیصد۔ایتھوپین اور دو فیصد دیگر ممالک سے متعلق تھے۔ کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر (چھبیس افراد) گرفتار کئے گئے اس سنگین جرم کی پاداشت میں (پندرہ سال قید اور دس لاکھ ریال) جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔