-,-پاسبان ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم جرمنی کے پلیٹ فارم سے (ختم نبوت اور دفاع پاکستان اجلاس)-سید حامد شاہ -,-
*اسٹٹگارڈ میں پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ مذہبی,سماجی اور سیاسی شخصیات محترم چوہدری احسن تارڈ , محترم ظفر اقبال نوری , ایاز احمد چیمہ ,یاسر عرفات اور ان کی ٹیم نے بھرپور انداز میں اجلاس کا انعقاد کیا۔ جس میں جرمنی کے تمام شہروں سے سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور اپنی آقائے دوجہاں خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا اظہار کیا*
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ /اسٹٹگارڈ – اس اجلاس کا مقصد پاسبان ختم نبوت جرمنی کی نئی مرکزی باڈی اور سپریم کونسل کی تشکیل اور اس کے ساتھ ساتھ جرمنی میں اس تنظیم کے مقاصد اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے پوائنٹس سامنے لانا سب سے پہلے پاکستان کااستقام پاکستان کا دفاع پاکستان کے لئے آواز بلند کرنا تھا -اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے علامہ عظمت خان نے کیاجبکہ ہدیہ نعت پیر سید افضال شاہ اور محترم رانا آصف نے پیش کی۔چوہدری محمد احسن تارڈ صاحب نے پروگرام کو بہت احسن طریقے سے ترتیب دیا۔
اس اجلاس میں محترم جعفری – چوہدری افتخار احمد عادوال-رانا محمد کاشف-ڈاکٹر ظفر اقبال نوری-چوہدری امتیاز احمد گجر-حاجی چوہدری محمد حسین -حاجی چوہدری محمد عارف اور حاجی محمد خوشحال خان نے اپنے اپنے جامع خیالات کا اظہار کیا۔ اور سب نے اپنے مکمل تعاون اور ساتھ چلنے کا وعدہ کیا۔ جبکہ پیر سید حامد شاہ نے اس اجلاس کے اور تنظیم کے اغراض و مقاصد پیش کئے اور پاسبان ختم نبوت جرمنی جو کہ جرمنی کی سب سے بڑی مسلم تنظیم ہے جس کے پلیٹ فارم سے ماضی میں پاکستان-کشمیر-برما اور فلسطین کے مسلمانوں کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی گئی ہے۔ شاہ صاحب نے جرمنی کی تمام سیاسی۔مذہبی اور سماجی تنظیموں کو اختلافات بھلا کر اسلام اور پاکستان کے لئے ساتھ چلنے کی دعوت دی۔اور اس میں سب سے پہلے خود اپنی تنظیم پاسبان ختم نبوت جرمنی سے آغاز کرتے ہوے سب سے پہلے محبت اور دوستی کا ہاتھ بڑھایا۔ اس کے ساتھ ساتھ مطالبہ کیا کہ پاکستان میں عدالتی نظام میں شفافیت/ انصاف کے لئے ایماندار سسٹم لایا جائے اور تمام سیاسی اور مذہبی لوگوں کو رہا کیا جائے اور فورا نئے الیکشن کروا کر حکومت عوام کے نمائیندوں کے سپرد کی جائےاور ساتھ ہی پاسبان ختم نبوت جرمنی کے مقاصد بیان کرتے ہوے اسلام کی روشنی پھیلانے ,کمیونٹی کی خدمت اور نوجوان نسل کو عقدہ ختم نبوت کی تعلیم اہم ٹاسک قرار دیا۔ علامہ قاری محمد یاسین صاحب نے تنظیم کے مقاصد پر خراج تحسین پیش کیا جبکہ علامہ عبدالطیف چشتی الازہری نے پاسبان ختم نبوت جرمنی کے 12 سال سے شروع ہوے اس قافلے کی تعریف اور آئیندہ مزید بہتری پر مفصل روشنی ڈالی۔ پیر سید حسنات شاہ نے اپنے خوبصورت انداز میں یورپ کے نگراں پاسبان ختم نبوت کے طور پر گائیڈ لائن دی اور اس تنظیم کو پورے یورپ تک پھیلانے کا وعدہ کیا اور کہا کہ یہ واحد جرمنی کی تنظیم ہے جو اس نام سے دنیا میں کام کررہی ہے۔محترم رانا محمد آصف کلاتھ تمام اجلاس میں شریک لوگوں نے کھڑے ہوکر پاکستان کا ترانہ اور سلات و سلام پیش کیا۔آخر میں محترم جاوید بھٹی / رابعہ جنجوعہ صاحبہ اور محمد یاسر صاحب کا اس اجلاس میں میڈیا کی نمائندگی کرتے ہوے شامل ہونا خوش آئیند قرار دیا گیا اور ان کے لئے خصوصی دعا کی گی۔ اس اجلاس میں بڑی تعداد کے آنے سے اس تنظیم کی اہمیت ظاہر کررہی تھی۔آخر میں دعا کے بعد لنگر پاسبان ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیا گیا۔نئی منتخب ہونے والی پاسبان ختم نبوت جرمنی کی قابینہ حاجی محمد خوشحال خان,چوہدری امتیاز احمد گجر,چوہدری محمد احسن تارڈ,چوہدری محمد عار,چوہدری محمد وقار,ملک وجاہت حسین,راجہ محمد فیصل,علامہ عبدالطیف چشتی الازہری,سید حامد شاہ, چوہدری محمد نواز,رانا محمد حسن , چوہدری محمد حسین ,سید صفدر حسین شاہ,طفیل حسین بٹ,چوہدری محمد عرفان کوئلہ,توقیر بٹر صابری,حافظ عامر جماعتی,جاوید قادری,اللہ دتہ ,سید افضال شاہ,سید غفور شاہ,محمد سلیم,ملک سونو ,ایاز چیمہ اور یاسر عرفات اسٹٹگارڈ
–