۔،۔ سفارتخانہ پاکستان برلن میں یوم تشکر کے حوالہ سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام۔ پریس ریلیز۔،۔ 0

۔،۔ سفارتخانہ پاکستان برلن میں یوم تشکر کے حوالہ سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام۔ پریس ریلیز۔،۔

0Shares

۔،۔ سفارتخانہ پاکستان برلن میں یوم تشکر کے حوالہ سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام۔ پریس ریلیز۔،۔

٭مملکت پاکستان کے تحفظ کے لئے پوری قوم سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہے۔پوری قوم پاکستان میں بسنے والے یا اور اورسیز پاکستانی آپریشن ُبنیان المرصوص کی کامیابی کا جشن مناتے نظر آ رہے ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن۔ پریس اتاشی حنا ملک کی پریس رپورٹ کے مطابق سفارت خانہ پاکستان برلن میں یوم تشکر کے حوالے سے آج ایک تقریب کا انعقاد ہوا سفیر پاکستان نے مہمانوں کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں قومی پرچم لہرایا۔بعد ازاں صدر اور وزیراعظم کے پیغامات بھی حاضرین کو پڑھ کر سنائے گئے۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سفیر ثقلین سیدہ نے کہا کہ “آج کے دن ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں اپنے وطن کی حفاظت کے لیے طاقت اور اتحاد عطا کیا اورساتھ ہی ہم اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ پاکستان کی خدمت کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کرتے ہیں”۔ انہوں نے مزید کہاکہ جس طرح قوم آج بھارتی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں آپریشن بُنیان المرصوص کی کامیابی کا جشن منا رہی ہے،اسی طرح پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ تاہم، علاقائی امن اور استحکام کے لیے اس عزم کو ہماری کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔ سفیر پاکستان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے جو گزشتہ سات دہائیوں سے ہندوستان کے ہاتھوں مسلسل قبضے اور جبر کا شکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کا احترام کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کرتاآ رہا ہے جس کی تازہ ترین مثال سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی ہے۔ دنیا کو سمجھنا اور بھارت کو ان اشتعال انگیز اقدامات سے باز رکھنا چاہیے جن سے خطے اور عالمی امن کو خطرہ ہے۔سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ “پاکستان ہمیشہ باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، لیکن جب بات خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی ہو تو جارحین کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا”۔ انہوں نے کشیدگی کے دوران حمایت کے لیے تارکین وطن کا شکریہ ادا کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی کے لیے اپنا معاون کردار ادا کرتے رہیں۔ تقریب میں پاکستان کے ممتاز کمیونٹی ممبران، دوستوں اور خیر خواہوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں