۔،۔ ادارہ پاک دارالسلام فرینکفرٹ میں روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ سید حامد شاہ۔،۔
٭ ادارہ پاک دارالسلام فرینکفرٹ۔میونچنر اسٹریٹ میں عظیم الشان روحانی محفل ٭غوث اعظم ؒ٭کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ٭پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا زاہد حسین القادری (خلیفہ مجاز حضور تاج الشرعیہ اعلی حضرت انڈیا نے خصوصی شرکت فرمائی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ خوبصورت اور روحانی محفل خوبصورت لوگ الحمدللہ 17 مئی بروز ہفتہ شام 19 بجے سے 22 بجے تک ادارہ پاکدارلاسلام میونچنہ سٹاراسے مسجد فرینکفرٹ جرمنی میں ایک خوبصورت روحانی غوث اعظم رحمتہ اللہ علیہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پیر طریقت رہبر شریعت حضرت۔ علامہ مولانا زاہد حسین القادری(خلیفہ مجاز حضور تاج الشرعیہ اعلی حضرت انڈیا) نے خصوصی شرکت فرمائی۔جبکہ اس محفل کی صدارت علامہ عبدالطیف چشتی الازہری نے فرمائی اور اس محفل کے مہمان خصوصی چوہدری امتیاز احمد گجر تھےتلاوت کلام پاک اور ہدیہ نعت شریف ہونہار اور ابھرتے ہوے قاری اور ثناء خوان محمد ظیغم نے فرمائی۔پیر سید افضال شاہ صاحب/ محمد علی / سید زبیر ترمذی/ سلیم بھٹی اور شہزادہ عالم صاحب نے حدیہ نعت شریف کے ذریعے محفل میں سرور پیدا کردیا۔سید نظام الدین شاہ صاحب نے غوث پاک کی سیرت پر نوجوان نسل کو خوبصورت پیغام دیا۔یورپ کے پسندیدہ خطیب و عالم حضرت علامہ عبدالطیف چشتی الازہری صاحب نے اللہ تعالٰی کے خوف اور سرکار دوعالم خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور غوث اعظم کے پیغام یعنی سچ ہی سے نجات اور ترقی ممکن ہے کا پیغام دیا۔ اور ہر قسم کے جھوٹ کو زوال اور سچ کا بولا بالا کا پیغام دیا۔پیر زاہد حسین القادری صاحب نے اپنی خوبصورت تقریر میں سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنانے اور غوث پاک رحمتہ اللہ علیہ کی شخصیت پر روشنی ڈالی اور اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمتہ اللہ علیہ کی شخصیت اور ان کے فتوے بیان فرمائے۔ انھوں نے خاص تلقین فرمائی کہ خدا را اتحاد پیدا کرو۔مسجد کی حرمت کا خیال رکھیں۔ اور خاص تلقین کی کہ سیدوں کی عزت کرو۔ اعلی حضرت کس طرح سید زادوں کا احترام کرتے تھے۔ اپنے آپ پر سید کا احترام لازمی کرلو۔آخر میں پیر سید صفدر حسین شاہ اور عامر صاحب نے صلات و سلام پیش کیا اور قاری محمد عارف صاحب نے ختم شریف پڑھا اور پیر زاہد حسین القادری صاحب نے خصوصی دعا فرمائی۔آخر میں سید حامد شاہ اور حاجی افتخار الدین ارشد صاحب نے محفل میں شرکت کرنے والے Wiesbaden/Mainz اور دوسرے علاقوں سے آئے ہوے دوستوں اور خاص کر چوہدری امتیاز گجر/ چوہدری محمد وقار/ چوہدری عرفان کوئلہ/ شہزادہ عالم/ سید افضال شاہ/چوہدری ارشد/ فخرالدین خان/ اقبال بھائی/خالد قادری/ پیر سید صفدر شاہ اور ان کے صاحبزادگان/جمیل بھائی،/ یونس صاحب/ محمد فرید /فاروق صاحب/ محمد انیس / رانا علی اور محفل میں کثیر تعداد میں شرکت بھائیوں کا شکریہ ادا کیا۔الحمدللہ پاکدارلاسلام میونچنہ سٹاراسے مسجد میں حاضیرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی محفل کی روحانیت اور قبولیت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مسجد میں پاوں رکھنے کی جگہ نہی تھی۔