۔،۔ اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں لڑائی بلا روک ٹوک٭قتل و غارت٭ جاری ہے۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں لڑائی بلا روک ٹوک٭قتل و غارت٭ جاری ہے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں لڑائی بلا روک ٹوک٭قتل و غارت٭ جاری ہے۔ نذر حسین۔،۔

٭گذشتہ رات سے صیہونی افواج نے کم از کم (ساٹھ) افراد کو شہید کر دیا، یہ سب جمہوریت کے دعوہ داروں (یورپین یونین) کی آنکھوں تلے، دریں اثناء اقوام متحدہ کے مطابق تقریباََ تین ماہ کی ناکہ بندی کے بعد اسرائیل نے امداد لے جانے والے مزید (ایک سو 100) ٹرکوں کو سیل بند ساحلی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسرائیل/فلسطین۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٭Gideon’s Chariotsجدون کی رتھ٭نامی جارحیت کے تناظر میں اسرائیل کے اقدامات پر بین الاقوامی تنقید میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، مثال کے طور پر ٭فرانس ٭برطانیہ اور کینیڈا کے سربراہان مملکت اور حکومت نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے اقدامات کو ٭مکمل طور پر غیر متناسب٭اضافہ کے طور پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ٭ہدفانہ پابندیوں ٭ کی دھمکی دی تھی٭اسپین کے وزیر خارجہ جوس مینوئل الباریس نے بھی برسلز میں یورپی یونین کے وزراتی اجلاس کے موقع پر ایک واضح بیان دیا ٭الفاظ کا وقت ختم ہو گیا ہے٭ انہوں نے الاہلانیہ کہا کہ یہ وقت اسرائیل کے خلاف پابندیاں اگانے کا ہے، البارس نے مزید کہ غزہ کی پٹی میں بین الاقوامی انسانی قانون کی ٭٭ہر روز صریح خلاف ورزی٭ کی جا رہی ہے۔ جرمنی جیسے ملک جہاں اگر ایک بلی درخت کے اوپر کسی وجہ سے پھنس جاتی ہے تو سائرن بجاتے ہوئے فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں اور پولیس کی گاڑیاں پہنچ جاتی ہیں۔سرزمین فلسطین پر ایسے بچے،بوڑھے اور خواتین بھی ہیں جنہیں اگر کھانا نہیں ملا تو ان کی جان خطرے میں ہے۔ اقوام متحدہ اور امدادی ٹیمیں نے ساحلی پٹی میں قحط سے خبردار کیا ہے، اسرائیل سے اپیلیں حال ہی میں۔قطر کی ثالثی ریاست کے مطابق قطری دارالحکومت دوحہ میں غزہ جنگ کے خاتمے کے لئے بات چیت بدستور تعطل کا شکار ہے۔حماس سے زیادہ دہشت گردی تو صیہونی طاقتیں کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں