۔،۔30  مئی 2025 بروز جمعّہ پاکستان جرمن پریس کلب کے زیر اہتمام افواج پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر یوم تشکر منایا جائے گا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔30 مئی 2025 بروز جمعّہ پاکستان جرمن پریس کلب کے زیر اہتمام افواج پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر یوم تشکر منایا جائے گا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔30 مئی 2025 بروز جمعّہ پاکستان جرمن پریس کلب کے زیر اہتمام افواج پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر یوم تشکر منایا جائے گا۔ نذر حسین۔،۔

٭افواج پاکستان اور خصوصی طور پر ان شاہینوں کے لئے اظہار تشکر جو دشمنوں کے گھر میں گھس کر ان کو مار کر آئے ہیں، ان غازیوں کے لئے یوم تشکر جو آگ کے دریا اور بارود کے بادلوں کو چیرتے ہوئے واپس پہنچے ہیں اور خصوصی طور پر ان ماوُں، بہنوں، بھائیوں اور ماں باپ کے لئے یوم تشکر جنہوں نے اپنے لاڈلوں کو مملکت پاکستان پر قربان کر ڈالا اور شہادت کا رتبہ پایا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ ہمیشہ کی طرح مملکت پاکستان کے ساتھ، جو ادارے پاکستان کے تحفظ کے محافظ ہیں، پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے والا پاکستان جرمن پریس کلب جو آج بھی پاکستان کی فضائیہ کے نوجوانوں کے لئے،سلام ہواوں کے بادشاہوں کو جنہوں نے دشمن کو ایسا سبق سکھایا جو قیامت تک نہیں بھولے گا،اس کے ساتھ ساتھ بھارت نے جنگ دوبارہ مسلط کی تو پاکستان کو تیار پائے گا۔ پاکستان کی کہانی آپ نے اپنے بچوں کو ضرور سنانی ہے تا کہ وہ پاکستان کی کہانی نہ بھولیں۔آج تک انسانیت کی تاریخ میں صرف دو ریاستیں ہیں جو کلمہ کی بنیاد پر بنی ہیں، پہلی ریاست طیبہ (طیبہ نبی کریم ﷺ نے نام دیا تھا)قرآن میں اس کا نام یثرب ہے جس کو آج مدینہ منورہ کہا جاتا ہے۔ دوسری ریاست (تیرہ سو سال کے بعد اللہ تعالی نے آپ کی بنائی ہے وہ بھی کلمہ کی بنیاد کے اوپر۔پاکستان جرمن پریس کلب نے ایک مکمل پروگرام ترتیب دیا ہے جس میں شرکت کر کے آپ کو بہت اچھا لگے گا۔ خود بھی تشریف لائیں دوست و احباب کو بھی دعوت دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں