۔،۔ جرمنی کے شہر بیلی فیلڈ میں اتوار کی صبح جشن منانے والے متعدد افراد پر حملہ۔ نذر حسین۔،۔
٭زخمیوں میں فٹ بال کے شائقین بھی شامل تھے، چند افراد کا گروپ بار کے سامنے کھڑا جشن منا رہا تھا کہ اچانک ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے پانچ افراد کو زخمی کر دیا۔پینتیس سالہ حملہ آور کا تعلق شام سے تھا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بیلی فیلڈ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر بیلی فیلڈ میں اتوار کی صبح ایک بار کے سامنے ایک گروپ جشن منا رہا تھا کہ اچانک ایک شخص ہاتھ میں چاقو لئے نمودار ہوتا ہے اور وحشیانہ طور پر گروپ میں کھڑے لوگوں پر حملہ کر دیتا ہے، رپورٹ کے مطابق اس کے ہاتھ میں چاقو اور چھڑی سے منسلک بلیڈ سے وار کر کے کم از کم پانچ افراد کو زخمی کر دیا متاثرین کی عمریں بائیس سے ستائیس کے درمیان بتائی جاتی ہیں، تفتیش کاروں کے مطابق زخمیوں میں فٹ بال کے شائقین بھی شامل تھے٭ایسٹ ویسٹ فیلین، فٹ بال کلب آرمینیا فیلی فیلڈ نے ہیتہ کو سیزن کے آخری فاتح کھیل کے بعد اپنے مداہوں کے ساتھ ڈویثرن میں چمپیئن شپ کا جشن منایا، ایک رپورٹ کے مطابق متاثرین نے گولیوں سے اپنا دفاع کیاجبکہ حملہ آور کو بھی زخمی کیا، مزے کی بات پولیس افسران نے جائے وقوعہ سے کئی چاقو قبضہ میں لے لئے، پولیس نے ایک پینتیس سالہ شامی باشندے کو مجرم کے طور پر گرفتار کیا ہے،معلومات کے مطابق بیلی فیلڈ کے مغرب میں موجود قصبے ہارسی ونکل کا رہائشی ہے، وہ ترکی کے راستے 2023میں یورپ میں داخل ہوا تھا، وفاقی دفتر برائے مہاجرت اور پناہ گزین نے جرمنی میں شیاسی پناہ کے لئے درخواست دینے کے بعد عارضی تحفظ کے درجہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ویزہ دے دیا گیا تھا۔ جج نے اسی دوپہر کو گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے تھے۔ ایک رپورٹ کے مطابق مجرم نے اسلامی تحریک کو مد نظر رکھتے ہوئے حملہ کیا تھا؟