۔،۔ امریکا واشنگٹن میں ایک شخص نے اسرائیلی سفارتخانہ کے دو ملازمین کو گولی مار کرقتل کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانہ کے دو ملازمین پر مہلک حملہ نے بڑے پیمانے پر غم و غُصّے کو جنم دیا دو اسرائیلی مرنے کے بعد دنیا بھر میں اسرائیلیوں کے تحفظ کے بارے میں بحث چھڑ گئی جبکہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں (تریپن ہزار 53000 ہزار) سے زائدنہتے فلسطینی شہید کئے جا چکے ہیں،کم از کم ڈیڑھ لاکھ فلسطینی بچے،بوڑھے،خواتین زخمی ہو چکے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/واشنگٹن/شکاگو۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانہ کے دو ملازمین پر مہلک حملہ نے بڑے پیمانے پر غم و غُصّے کو جنم دیا دو اسرائیلی مرنے کے بعد دنیا بھر میں اسرائیلیوں کے تحفظ کے بارے میں بحث چھڑ گئی ہے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سفارتخانے کے دونوں ملازمین امریکی دارالحکومت کے یہودی میوزیم میں ایک تقریب کے بعد باہر نکل رہے تھے جب ان پر وحشیانہ حملہ کیا گیا، پولیس ترجمان کے مطابق تیس سالہ شخص چار افراد کے ایک گروپ کے پاس پہنچا پھر اچانک ان پر فائرنگ کر دی، یہ واضح نہیں کہ آیا مشتبہ (شُوٹر) مرنے والے جوڑے کو جانتا تھا یا ان سے کوئی تعلق ہو سکتا ہے، یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ وہ جرم سے کچھ دیر پہلے میوزیم کے سامنے اوپر نیچے جہل قدمی کرتا دیکھا گیا تھا۔ مرنے والا شخص لیشنسکی تھا جب کے خاتون کا نام ملگریم بتایا جا رہا ہے،فائرنگ کے بعد حملہ آور میوزیم میں داخل ہوا جہاں پرائیویٹ سیکورٹی فورسز نے اسے گرفتار کر لیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق میوزیم میں موجود لوگوں نے کہا ہم نے گولیاں چلنے کیآوازیں سنیں پھر ایک شخص بارش سے بھیگا ہوا بھاگتا ہوا اندر آیا جو پریشان دکھائی دے رہا تھا، لوگوں نے اس سے بات کرنے کی کوشش کی،پانی پلا کر اسے پرسکون کرنے کی کوشش کی، پھر اس نے اپنی جیب سے فلسطینی رومال نکالا اور کہا گولی چلانے والا میں ہی ہوں، اس کا کہنا تھا کہ یہ میں نے غزہ میں ہونے والے ظلم کے خلاف کیا ہے،۔ پولیس نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے اور اقبال جرم بھی کر لیا جبکہ اس نے اس بات کا انکشاف بھی کر دیا ہے کہ آلہ قتل کہاں پھینکا ہے۔