۔،۔ برلن سپنڈاوُ کے ایک پرائمری اسکول میں (تیرہ 13سالہ  لڑکے نے بارہ 12 سالہ  لڑکے) کو چاقو مار کر زخمی کر دیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ برلن سپنڈاوُ کے ایک پرائمری اسکول میں (تیرہ 13سالہ لڑکے نے بارہ 12 سالہ لڑکے) کو چاقو مار کر زخمی کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ برلن سپنڈاوُ کے ایک پرائمری اسکول میں (تیرہ 13سالہ لڑکے نے بارہ 12 سالہ لڑکے) کو چاقو مار کر زخمی کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭حملہ صبح (ساڑھے گیارہ بجے) کلاس کے اندر ہوا، تیرہ سالہ لڑکا جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس۔ہیلی کاپٹر اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے تلاش میں جاری ہیں جنہیں ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ہوئی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن/سپنڈاوُ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق دونوں بچے ایک ہی کلاس میں پڑھتے ہیں، نامعلوم وجوعات کی بنا پر دونوں میں تلخ کلامی کے بعد تیرہ سالہ لڑکے نے چاقو کے وار سے بارہ سالہ لڑکے کو زخمی کر دیا، پولیس ترجمان کے بیان کے مطابق تیرہ سالہ نوجوان حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، رپورٹ کے مطابق پولیس ہیلی کاپٹر، پولیس کے پیادہ اور سونگھنے والے کتے بھی آپریشن میں شامل ہیں جبکہ بچے کے والدین بھی پولیس سے پورا تعاون کر رہے ہیں اس کے باوجود طالب علم کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ ایک ہومیسائیڈ اسکواڈ نے کیس کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے چونکہ مشتبہ شخص بچہ ہے، اس لئے مزید مجرمانہ تحقیقات نہیں کی جائیں گیں، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد اسے ایک مناسب دیکھ بھال کی سہولت میں رکھا جائے گا۔ حکام کا خیال ہے کہ مفرور بچہ اسکول کے قریب ہے، فی الحال اس سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں