۔،۔ عید الاضحی 2025 کی ممکنہ تاریخ 6 جون بروز جمعّہ ہو سکتی ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭اہم خبر،سعودی عرب میں عید الاضحی کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی۔فلکیاتی ماہرین کی پیش گوئیوں کے مطابق سعودی عرب اور امارات میں عید الاضحی کی ممکنہ تاریخ 6 جون بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے۔ممکنات میں سے ہے کہ اس بار عید الاضحی ایک ہی دن پوری دنیا میں منائی جائے یعنی کہ 6جون بروز جمعّہ کو -٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/متحدہ عرب امارات/سعودی عرب/یورپ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عید الفطر کے بعد عید الاضحی 2025 کے حوالہ سے فلکیاتی ماہرین کی جانب سے پیش گوئیاں شروع کر دی گئیں۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں عید الاضحی کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئیں، ماہرین فلکیات نے چاند نظر آنے اور عید کے متعلق بتایا، ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ ذالحج کا چاند صبح سات بج کر دو منٹ پر طلوع ہو گا اور سورج غروب ہونے کے بعد اڑتیس منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا جو چاند دیکھنے کے امکانات کو بڑھاتا ہے، ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ عید کی حتمی تاریخ چاند کی روہیت پر ہی طے ہو گی۔ متحدہ عرب امارات میں محکمہ فلکیات کے مطابق عید الاضحی جمعّہ 6 جون2025 کو ہونے کا امکان ہے۔ماہرین کے مطابق ذالحج کا چاند ستائیس مئی کو نظر آنے کا امکان ہے جس کے بعد اٹھائیس کو ذالحج کا پہلا دن ہو گا۔ممکنات میں سے ہے کہ اس بار عید الاضحی ایک ہی دن پوری دنیا میں منائی جائے یعنی کہ 6جون بروز جمعّہ کو
–