۔،۔ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(TDAP) کے اشتراک سے پاکستان پویلین میں (بیس 20) کمپنیوں کو (GITEX) یورپ 2025 میں نمائندگی دی گئی۔جو عالمی طور پر مملکت پاکستان  کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل جدید صلاحیتوں کی عکاسی ہے۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(TDAP) کے اشتراک سے پاکستان پویلین میں (بیس 20) کمپنیوں کو (GITEX) یورپ 2025 میں نمائندگی دی گئی۔جو عالمی طور پر مملکت پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل جدید صلاحیتوں کی عکاسی ہے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ ()اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان() کے اشتراک سے پاکستان پویلین میں (بیس 20) کمپنیوں کو (GITEX) یورپ 2025 میں نمائندگی دی گئی۔جو عالمی طور پر مملکت پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل جدید صلاحیتوں کی عکاسی ہے۔ نذر حسین۔،۔

٭سفیر پاکستان عزت ماآب ثقلین سیدہ نے جیٹیکس یورپ میں بیس پاکستانی ٹیک کمپنیوں کی میزبانی کرنے والے پاکستانی پویلین کا ربن کاٹ کر باضابطہ افتتاح کیا ٭اس نمائش میں (100 ایک سو ممالک سے تقریباََ چھ ہزار نمائش کنندگان۔ایگز یبیوٹر۔ نے حصّہ لیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن۔ جرمنی کے دارالخلافہ برلن کی نمائش گاہ (میسے Messe) میں جی ٹیکس یورپ برلن 21 مئی سے 23 مئی تک رہا۔سفیر پاکستان عزت ماآب ثقلین سیدہ نے جیٹیکس یورپ میں بیس پاکستانی ٹیک کمپنیوں کی میزبانی کرنے والے پاکستانی پویلین کا ربن کاٹ کر باضابطہ افتتاح کیا،افتتاحی تقریب میں تجارت اور سرمایہ کاری کی کونسلر آمنہ نعیم ٭ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ پارٹنر پی۔ایس۔ای۔بی۔ شہباز حمید٭مینیجر ایونٹس اینڈ ڈیلیگیشن۔پی۔ایس۔ای۔بی۔ ابرار قریشی٭اسسٹنٹ ڈائیریکٹر۔ٹی۔ڈی۔اے۔پی طلحہ مجید جبکہ اس کے علاوہ مختلف کمپنیز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ جی ٹیکس کی نمائش اس سے پہلے دبئی میں ہوتی تھی۔جبکہ جی ٹیکس یورپ میں پہلی بار پاکستان کی نمائندگی کی جا رہی ہے، جس میں (ایک سو پچاس 150) سے زیادہ نجی پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے بھر پور شرکت کی ہے۔کمپنیاں اے ون٭ سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ٭کلاوڈ سروسز٭فنٹیک ٭گیمنگ اور سائبر سیکورٹی جیسے شعبوں میں اپنی اپنی مصنوعات کی خدمات پیش کیں۔ اس موقع پر سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ڈیجیٹل سیکٹر کے لئے ایک قابل فخر لمحہ ہے جبکہ ہماری موجودگی مملکت پاکستان کی بڑھتی ہوئی جدید صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ پلیٹفارم ٭تجارت ٭سرمایہ کاری اور عالمی شراکت داری کے نئے مواقع فراہم کرتا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان آنے والے دنوں میں ان سہولیات سے مستفید ہوتا نظر آئے گا۔23 مئی تک جاری رہنے والی نمائش میں پاکستان سے تشریف لانے والے نمائش کنندگان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیٹیکس کو اپنے کاروبار کے لئے حوصلہ افزا موقع قرار دیا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اچھی کارکردگی کے بارے میں پر امید ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں