۔،۔ فرینکفرٹ کے علاقہ شوان ہائیم میں دھوکہ بازوں کا ایک گروپ گرفتار۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ فرینکفرٹ کے علاقہ شوان ہائیم میں دھوکہ بازوں کا ایک گروپ گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ کے علاقہ شوان ہائیم میں دھوکہ بازوں کا ایک گروپ گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

٭دھوکہ باز فنکاروں نے ستر سالہ شخص کو دھوکہ دینے کی کوشش کی، متاثرہ شخص نے بروقت پولیس بلا کر دھوکہ بازوں کو بے نقاب کر دیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/شوان ہائیم۔ مقامی پولیس پورٹ کے مطابق متاثرہ شخص شوان ہائیم کے علاقہ میں گھر کے سامنے کام میں مشغول تھا کہ اچانک دھوکہ بازوں نے گاڑی روک کر کہا کہ تمہارے گھر کے چھت پر ٹوٹی ہوئی پلٹیں ہم نئی لگا سکتے ہیں، متاثرہ شخص کو انہوں نے قیمت بتائی جس پر (ستر سالہ) شخص راضی ہو گیا جبکہ کام کے فوراََ بعد ان سے طے شدہ قیمت سے کہیں زیادہ رقم کا مطالبہ کیا جس پر متاثرہ شخص نے فوراََ پولیس کو مطلع کر دیا، قانون نافذ کرنے والے افسران نے ان فنکار دھوکہ بازوں کو گرفتار کیا اور انہیں جج کے سامنے پیش کرنے کے لئے فرینکفرٹ پولیس ہیڈ کوارٹر کے حراستی سیلوں میں بند کر دیا۔ واضح رہے پولیس کئی دفعہ یہ مشورہ دے چکی ہے کہ کسی بھی شخص کو اپنے گھر۔ اپارٹمنٹ میں آنے کی اجازت نہ دیں جب تک کہ آپ انہیں خود نہ بلائیں یا جب تک پراپرٹی انتظامیہ کی طرف سے نہ بولا جائے، دھوکہ باز اکثر سستے داموں کام کرنے پر راضی ہو جاتے ہیں اور بعد اذاں مُکر جاتے ہیں اور تو اور دھوکہ دہی اور آپ کو دھمکی بھی دیں گے کہ اگر ان کی بات نہ مانی جائے گی تو وہ پولیس بلا لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں