۔،۔ ملزم نے واردات سے (چھ 6) روز قبل شادی کی،پھر بیوی کو قتل کر کے لاش جلا دی۔ نذر حسین۔،۔
٭سترہ مئی کو مومن آباد میں بیوٹی پالر سے خاتون کی لاش ملنے کے معاملہ میں پیش رفت، فرار ملزم مقتولہ کا شوہر ہے،جس نے وادات سے چھ روز قبل مقتولہ صائمہ سے شادی کی تھی ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کراچی/مانسہرہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اورنگی ٹاوُن، مومن آباد میں پیش آیا، (سترہ 17) مئی کو بیوٹی پالر سے خاتون کی لاش ملنے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کا مرکزی ملز م شاہ ویر قتل کے بعد فرار ہو کر مانسہرہ چھپا ہوا ہے پولیس نے اسے مفرور قرار دے دیا ہے، تفتیشی حکام کا مزید کہنا تھا کہ فرار ملزم مقتولہ کا شوہر ہے، جس نے واردات سے چھ روز قبل صائمی سے شادی کی تھی، دونوں میں نامعلوم وجوعات کی بنا پر جھگڑا ہوا، ملزم نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اسی دوران ملزم نے تیز دھار آلہ سے گردن پر وار کئے اور لاش کو جلا دیا تھا، مفرور کی ٹیکنیکل بنیاد پر تلاش جاری ہے۔