۔،۔ پاکستان اوورسیز الائنس فیڈریشن یورپ کے زیر اہتمام آن لائن کانفرنس کا انعقاد۔ نذر حسین۔،۔
٭سمندر پار پاکستانیوں کے بے شمار مسائل ہیں جن پر عرصہ دراز سے بات چیت چلی آ رہی ہے۔پی او اے ایف یورپ نے خصوصی وقت لے کر ٭آن لائن کانفرنس میں سینٹ کی اوورسیز پاکستانیز اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ذیشان خانزادہ نے خصوصی شرکت کی۔مختلف ممالک کے نمائندگان نے اپنے اپنے ملک میں درپیش مسائل ذیشان خانزادہ کے سامنے کھل کر بیان کئے جس پر چیئرمین نے اپنی طرف سے پوری یقین دہانی کروائی کہ وہ ان مسائل کو زیر بحث لائیں گے ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہناوُ/یونان/مانچسٹر/سویڈن/برلن/سوئٹزرلینڈ/اٹلی/فرانس/کولون/ہناوور۔ اتوار کے روز پاکستان اوورسیز الائنس فیڈریشن یورپ کے زیر اہتمام آن لائن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سینٹ کی اوورسیز پاکستانیز اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ذیشان خانزادہ تھے۔ مختلف ممالک سے نمائندگان نے اپنے اپنے ملک میں درپیش مسائل ذیشان خانزادہ کے سامنے کھل کر بیان کئے جس پر چیئرمین نے اپنی طرف سے پوری یقین دہانی کروائی کہ وہ ان مسائل کو زیر بحث لائیں گے اور ان کی پوری کوشش ہو گی کہ ان مسائل کا حل نکالا جائے۔ واضح رہے کہ وقت کی کمی کے باعث چند ضروری مسائل زیر بحث آئے جو ہر سمندر پار پاکستانی کو درپیش ہیں۔ جیسا کہ۔٭جرمنی اور پاکستان کے درمیان جلد از جلد دوہری شہریت کے معمہے کا فیصلۃ کیا جائے یہ گیم اب صرف پاکستان کے ہاتھ میں ہے٭پاکستانی سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں نادرہ کے دفاتر کی بحالی کی جائے ٭ٹکٹوں کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے یورپ میں پی آئی اے کی پروازیں بحال کی جائیں ٭پاکستان کے لئے ایئر لائنز کی ٹکٹوں کے مہنگا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا٭ اوریجن کارڈ اورشناختی کارڈ اور نادرہ سے منسلک پیش آنے والی مشکلات سے چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا٭بیرون ملک جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی حالت زار کو مد نظر رکھتے ہوئے چیئرمین کو آگاہ کیا گیا٭اطالوی سفارتخانہ اسلام آباد اور ہسپانس سفارتخانہ اسلام آباد میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی چیئرمین کو آگاہ کیا گیا٭یونان سے پاکستانیوں کی میتوں کو آبائی وطن میں ٹرانسپورٹ کرنے جیسے مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی جو ایک بہت اہم مسئلہ تھا کیونکہ آج تک کتنے پاکستانی اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں،سفارتخانہ پاکستان بھی اس مسئلہ کا حل چاہتے ہیں۔٭ یورپ میں زیر تعلیم طلباء کی مشکلات سے بھی سینٹ کی اوورسیز پاکستانیز اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ذیشان خانزادہ کہ آگاہ کیا گیا٭فیملی ویزہ کے متعلق مشکلات بھی زیر بحث تھیں ٭ اب جو نیا شوشہ چھوڑا گیا ہے کہ ڈیپورٹ ہو کر پاکستان جانے والے پاکستانیوں کیکے پاسپورٹ منسوخ کر دیئے جائیں گے،اس عمل اور فیصلہ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے جبکہ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈیپورٹ ہو کر پاکستان جانے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹس کے اجراء پر پابندی نہ لگائی جائے۔٭ اوورسیز پاکستانیز کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ذیشان خانزادہ نے مسائل کو متعلقہ وزارتوں کے سامنے اٹھانے اور انہیں حل کروانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ تمام نمائندگان سے مل کر خوشی ہوئی۔ ٭ پاکستان اوورسیز الائنس فیڈریشن یورپ کے زیر اہتمام آن لائن کانفر نس میں جن شرکاء نے حصّہ لیا۔ ٭چوہدری اعجاز حسین پیارا (جرمنی ہناوُ)٭زبیر خان ایڈووکیٹ(جرمنی۔ڈورٹمنڈ) محمود اصغر چوہدری (مانچسٹر گریٹ برطانیہ)٭عبداللہ خان (سویڈن)٭ڈاکٹر شاہد (سویڈن)٭محمد امجد بیگ(جرمنی برلن)٭قاضی افضال حسین(جرمنی ہناور)٭احسان اللہ خان (یونان)٭عمران مزمل (سوئٹزررلینڈ)ملک عبد العزیز خان ڈھوری(اٹلی)٭راجہ افتخار احمد (اٹلی)٭راجہ مظہر ذمہواریا(فرانس پیرس) عزیز خان شیروانی (جرمنی فرینکفرٹ)حاجی نذر حسین (جرمنی فرینکفرٹ)٭شفیق مراد (جرمنی فرینکفرٹ)٭احسان الہی (جرمنی آفنباخ)٭ چوہدری افتخار احمد (جرمنی ہیمبرگ)٭عدنان گوندل (جرمنی فرینکفرٹ)٭محمد مسعود چوہدری(جرمنی)٭محمد عمر ناز (جرمنی)٭پرویز اقبال جعفری(جرمنی سٹٹگارٹ) ٭ ڈاکٹر محمد الیاس (جرمنی کولون) ٭ڈاکٹر شائستہ الیاس (جرمنی کولون)