۔،۔ یوکرین کی سرحد سے متصل روس کے علاقوں میں راتوں رات دو پُل گرنے سے (سات ہلاک درجنوں زخمی)۔ نذر حسین۔،۔
٭پہلا واقعہ یوکرین کی سرحد سے تقریباََ (باسٹھ میل) کے فاصلہ پر پیش آیا۔یوکرین کی فضائیہ نے ہفتہ کی رات سات علاقوں کو شدید حملوں کا نشانہ بنایا گیا،جن میں ڈرون حملے اور میزائل بھی داغے گئے تھے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/روس/یوکرین۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کی سرحد سے متصل روس کے علاقوں میں راتوں رات دو پُل گرنے کے الگ الگ واقعات میں کم از کم سات افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے، سرکاری میڈیا کے بیان کے مطابق پل گرنے کی تحقیقات ٭دہشت گردی کی کاروائیوں ٭ کے طور پر کی جا رہی ہے، علاقائی گورنر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ برائنسک میں پل کے نیچے گرنے سے کئی بھاری ٹرک (ہیوی ٹرانسپورٹ) ہفتہ کے روز چلتی مسافر ٹرین پر آ گرے جس کی بنا پر کم از کم سات افراد ہلاک اور (اکہتر افراد) کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ قائم مقام گورنر الیگزنڈر نے بتایا کہ ایک پل کے گرنے کے چند گھنٹوں بعد کرسک کے زیلز نو گورسک ضلع میں ایک اور پُل گر گیاجس میں ایک لوکوموٹیو ٹرین نامعلوم وجوعات کی بنا پر پٹڑی سے اتر گئی، ماسکو ریلوے کے مطابق برائنسک پل ٭غیر قانونی مداخلت٭ کے نتیجہ میں گرا ہے۔ دوسری طرف یوکرین کی قومی سلامتی کے ایک اہلکار کے مطابق یہ واقعات امن مذاکرات سے قبل، مذاکرات کو پٹڑی سے اتارنے کی بنیاد ہے۔