۔،۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا غزہ میں خانہ جنگی  کروانے کا منصوبہ۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا غزہ میں خانہ جنگی کروانے کا منصوبہ۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا غزہ میں خانہ جنگی کروانے کا منصوبہ۔ نذر حسین۔،۔

٭فلسطینی ابو شباب جیسے حریف گروہوں کو فروغ اور اسلحہ سے لیس کر کے حماس کو کمزور کیا جا رہا ہے۔فلسطینی صدر محمود عباس کی قیادت میں اس تنظیم کو حماس نے ٭2007٭ میں ساحلی علاقہ سے بے دخل کر دیا تھا٭

شان پاکستان جرمنف فرینکفرٹ/فلسطین/اسرائیل/غزہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنیادی طور پر جنوبی غزہ میں رفح کے علاقے میں مردوں کے ایک نسبتاََ چھوٹے گروپ پر امریکا اور اسرائیل کی توجہ مرکوز ہے، جس کی قیادت یاسر ابو شباب نامی شخص کر رہا ہے، ٹائمز آف اسرائیل نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے انہیں اسلحہ سے لیس کر دیا ہے جس میں کلاشنکوف اور رائفلز بھی ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ جو اسرائیلی افواج نے جنگ کے دوران حماس سے ضبط کر لی تھیں جبکہ اسرائیلی نیوز سائٹ (یو نیٹ Ynet) نے رپورٹ کیا کہ ابو شباب جیسے حریف گروہوں کو فروغ دے کر حماس کو کمزور کیا جا رہا ہے اور اس مقصد سے اسرائیلی فوجیوں کی جان بچانا ہے، ان قبیلوں کے ایک رہنماء نے بظاہر انسانی امداد کے لُٹیرے کے طور پر اپنا نام روشن کیا ہے،۔فلسطینی صدر محمود عباس کی قیادت میں اس تنظیم کو حماس نے ٭2007٭ میں ساحلی علاقہ سے بے دخل کر دیا تھا، وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے ابو شباب کے گروپ کے لئے اسرائیل کی حمایت خطرات کا باعث ہے، حماس ابو شباب کو اسرائیل کے ساتھ مجرمانہ ساتھی قرار دیتی ہے۔امریکی اخبار نے اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے مطابق حماس کے دور حکومت میں انسانی امداد کو لوٹنے والے کے طور پر جاتا جاتا تھا۔لبنان کے صدر جوزف عون نے عید الاضحی کے موقع پر اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں