۔،۔ اسرائیل غیر ملکی صحافیوں کو غزہ تک رسائی کی اجازت دے۔ نذر حسین۔،۔
٭غزہ میں امدادی تقسیم کا ماڈل٭موت کی دعوت٭ کے مترادف ہے۔ غزہ ہیو مینیٹیرین فاونڈیشن نے سلامتی کے خدشات کے پیش نظر اپنے تمام امدادی مراکز عارضی طور پر بند کر دیئے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فرانس /اسرائیل۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیر دفاع سبا ستیان لوکونیو نے واضح کیا ہے کہ فرانس کا موقف اسرائیل کو اسلحہ نے بیچنے کے حوالے سے بالکل دو ٹوک اور غیر مبہم ہے۔واضح رہے یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب مرسیلیا کی بندرگاہ پر کام کرنے والے مزدوروں نے ایسے فوجی ساز و سامان کو جہاز پر لادنے سے انکار کر دیا جو اسرائیل کی بندرگاہ حیفا بھیجا جانا تھا۔ خبر رساں اداروں اور آزادی صحافت کے (ایک سو تیس) سے زیادہ گروپوں نے جمعرات کو اسرائیل سے مطلبہ کیا کہ وہ غزہ میں بین الاقوامی میڈیا پر عائد تقریباََ مکمل پابندی کو فوری طور پر ختم کرے اور علاقے میں فلسطینی صحافیوں کو زیادہ تحفظ فراہم کرے۔ واضح رہے سات اکتوبر کے بعد سے اسرائیل نے بیشتر غیر ملکی نامہ نگاروں کو آزادانہ طور ر غزہ تک رسائی سے روک رکھا ہے۔ حال ہی میں غزہ شہر کے ایک اسپتال کے قریب حملہ میں تین صحافیوں کو اسرائیلی کمنڈو نے ہلاک کر دیا تھا، دوسری جانب اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق اسپتال کے صحن میں ایک دہشت گرد کو نشانہ بنایا گیا جو کمنڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے کاروائی کر رہا تھا۔