۔،۔ مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنا وعدہ پورا کریں گے۔بلاول بھٹو۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنا وعدہ پورا کریں گے۔بلاول بھٹو۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنا وعدہ پورا کریں گے۔بلاول بھٹو۔ نذر حسین۔،۔

٭جنگ کے دوران ہمارا ہاتھ اوپر تھا، اوپری ہاتھ کے باوجود ہم نے اس شرط پر جنگ بندی پر اتفاق کیا کہ مستقبل میں تمام پوائنٹس پر غیر جانبدار مقام پر مزید بات چیت ہو گی، پانی کو ہتھیار بنانا بین الاقوامی اصولوں کو مجروع کر تا ہے۔بلاول٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لندن/بھارت۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اورپاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنگ میں برتری کے باوجود ہم نے جنگ بندی پر اس بات پر اتفاق کیا کہ مستقبل میں تمام کشیدگی کے نکات پر ایک غیر جاندار مقام پر مزید بات چیت ہو گی، واضح رہے بلاول بھٹو نے سفارتی وفد کے ساتھ لندن پہنچنے پر اپنیخیالات میڈیا کے ساتھ شیئر کئے، وفدمیں ٭حنا ربانی کھر ٭خرم دستگیر ٭سینیٹرز شیری رحمان ٭مصدق ملک ٭فیصل سبز واری اور بشری انجم بٹ شامل تھے، ان کے ساتھ سینئر سفیر جلیل عباس جیلانیاور تہمینہ جنجوعہ بھی ہیں۔ وفد نے امریکا کا دورہ کیا اور اس وقت لندن میں ہے، اس کے بعد برسلز جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے امید ظاہر کی کہ ٭ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی حکومت اپنا وعدہ پورا کرے گی٭بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بین الاقوامی سطح پر۔ چاہے وہ امریکا ہو یا برطانیہ سب اپنا اپنا کردار ادا کریں گے اور بھارت کو بات چیت کے ذریعہ ہمارے مسائل حل کرنے پر راضی کریں گے اور اس بات پر بھی زور دیا کہ پانی کو ہتھیار بنانا بین الاقوامی اصولوں کو مجروع کر تا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں