۔،۔جدید اسلحہ سے لیس صیہونی افواج نے نہتے فلسطینیوں پر ایک بار پھر گولیاں برسائیں۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔جدید اسلحہ سے لیس صیہونی افواج نے نہتے فلسطینیوں پر ایک بار پھر گولیاں برسائیں۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔جدید اسلحہ سے لیس صیہونی افواج نے نہتے فلسطینیوں پر ایک بار پھر گولیاں برسائیں۔ نذر حسین۔،۔

٭انسانی امداد حاصل کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر صیہونی افواج نے ایک بار پھر فائرنگ کر کے چار فلسطینیوں کو شہید کر دیا جبکہ (نوے) سے زائد فلسطینیوں کو زخمی کر دیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسرائیل/فلسطین/غزہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے العربیہ/الحدث کی رپورٹ کے مطابق آج بدھ کی صبح غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب کو تقسیم کرنے والی (نیتساریم چوکی) پر شہریوں کی بہت بڑی تعداد انسانی امداد حاصل کرنے کے لئے جمع ہوئے تھے کہ اچانک جدید اسلحہ سے لیسصیہونی افواج نے نہتے فلسینی مرد و خواتین اور بچوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں چار فلسطینی جاں بحق ہو گئے جبکہ (نوے افراد) کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیے۔ عینی شاہدین کے مطابق جائے وقوعہ پر مزید لاشیں موجود ہیں، شدید فائرنگ کی وجہ سے طبی عملہ وہاں تک نہیں پہنچ سکا۔ الحدث کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے وسطی غزہ کے علاقے النصیرات پر بھی متعدد فضائی حملے کئے جن میں فلسطینیوں کی شہادت اور زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی غزہ اور شمالی علاقوں پر بھی بم باری جاری رکھی الدث ے مطابق مغربی ساحل پر مواصی کے علاقہ پر بحری جنگی جہازوں نے بھی گولہ باری کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں