۔،۔ آسٹریا کے شہر گراس میں سابقہ طالب علم نے اسکول میں فاائرنگ کر کے دس افراد کو ہلاک کر دیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ آسٹریا کے شہر گراس میں سابقہ طالب علم نے اسکول میں فاائرنگ کر کے دس افراد کو ہلاک کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ آسٹریا کے شہر گراس میں سابقہ طالب علم نے اسکول میں فاائرنگ کر کے دس افراد کو ہلاک کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭اکیس سالہ مشتبہ نوجوان، سابقہ طالب علم نے سیکنڈری اسکول میں داخل ہو کر نامعلوم وجوعات کی بنا پر اندھا دھند فائرنگ کر کے دس افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ خود کو باتھ روم میں جا کر گولی مار لی۔مرنے والوں میں سات خواتین اور تین مرد شامل ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/آسٹریا/گراس۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح (دس بجے) اسکول میں پیش آیا جہاں اکیس سالہ نے تعلیم حاصل کی تھی، نوجوان نے اسکول میں داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر کے دس افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ گیارہ سے زائد افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کئے گئے جن میں چند افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، بندوق بردار نوجوان کے پاس دو قانونی آتشیں اسلحہ موجود تھے، دونوں کو اس نے بے دریغ استعمال کیا پھر اپنے آپ کو باتھ روم میں جا کر گولی مار لی۔واضح رہے آسٹریا کی حالیہ تاریخ میں سب سے مہلک واقعہ پیش آیا ہے، آسٹریا میں ہزاروں افراد نے اسکول میں فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک ہونے والے گیارہ افراد کے لئے شمعیں روشن کیں۔ آرچ بشپ جوہان فاونٹین سٹی ہال کے سامنے گراس کے پرانے شہر کو دل کے طور پر جانا جاتا ہے، منگل کی رات آسٹریا کے لوگوں کے غم اور یکجہتی کی علامت بن گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق مرنے والوں میں (چودہ سے سترہ سال کی عمر کے نُو نوجوان تھے جبکہ ایک استاد بھی شامل تھا جیسا کے بتایا جا چکا ہے کہ مجرم نے اسی وقت باتھ روم میں جا کر خود کشی کر لی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں