۔،۔ مغرب، شمال مغرب اور جنوبی جرمنی میں تیز گرج چمک کے ساتھ ساتھ تیز  طوفانی بارش کا امکان۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ مغرب، شمال مغرب اور جنوبی جرمنی میں تیز گرج چمک کے ساتھ ساتھ تیز طوفانی بارش کا امکان۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ مغرب، شمال مغرب اور جنوبی جرمنی میں تیز گرج چمک کے ساتھ ساتھ تیز طوفانی بارش کا امکان۔ نذر حسین۔،۔

٭پہلے گرمی، پھر گرج چمک گذشتہ ہفتہ کو جرمنی میں کافی دھوپ رہی، ویک اینڈ پر مغرب، شمال مغرب اور جنوبی جرمنی میں تیز گرج چمک کے ساتھ ساتھ تیز طوفانی بارش کا امکان ہے، اتوار کو بھی ناخوشگوار موسم کا سامنا کرنا پڑے گا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن۔ جرمن ویدر سروس (ڈی۔وی۔ڈی) کے ترجمان کے مطابق پورا ہفتہ شاندار موسم کے بعد ہفتہ کی شام کو ہی مغرب، شمال مغرب اور جنوبی جرمنی میں نہ صرف پہاڑوں جبکہ شہروں کے اوپر بھی بادلوں کے سمندر آپ میں ٹکراتے نظر آ رہے ہیں اور ہواوُں کا سلسلہ بجی جاری ہو چکا ہے، آئفل کے علاقہ سے کولون اور لوئر رائن کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان ہے پھر بادل اپنا راستہ تبدبل کرتے ہوئے ویسٹرن لوئر سیکسن کی طرف راستہ لیں گے۔رات کے دوسرے نصف تک گرچ چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کب تک جاری رہے گی ات کا اندازہ لگانا ممکن نہیں، آسمانی بجلی رات کے دوسرے نصف تک جاری رہ سکتی ہے، آفن بلخ جرمن ویدر سروس کے مطابق ہفتہ کی رات کو بڑے بڑے اولے پڑنے اور تیز ہواوں کے ساتھ تیز بارش سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (سُو کلو میٹر) فی گھنٹہ سے چلنے والی تیز ہواوں کا سامنا کرنا ہو گا، چالیس لیٹر فی مربع میٹر تک بارش پڑنے کا امکان بھی ہے جبکہ ثرالہ باری کی وجہ سے موسم شدید ہونے کے خطرے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ یہ تمام سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں