۔،۔ اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام ہو گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭اسرائیل نے پہل کی۔ صیہونی طاقتوں کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ ایران فلسطین نہیں ہے، ایران اسرائیل کے خلاف اپنے حملوں کی لہر جاری رکھے ہوئے ہے، یہودی ریاست پر راکٹ حملے، اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسرائیل/ایران۔ فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دینے والے اسرائیل کا غرور جند گھنٹوں میں ٹوٹ گیا، ایران بار بار صیہونی دہشت گردوں کو وارننگ دیتا رہا کہ ظلم و ستم بند کرو پھر آخر کار قدرت کا کرنا کیا ہوا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا جس کا ایران کو انتظار تھا، پھر دیکھتے ہی دیکھتے وزاروں راکٹ اسرائیل کی فضاء میں نظر آئے اور آناََ فاناََ اپنے آپ کو سُپر طاقت سمجھنے والا اسرائیل حملوں کی لہر میں ڈوب گیا اور سسکیوں کی آوازیں پوری دنیا میں سنائی جانے لگیں، پھر چشم فلک نے دیکھا دنیا کے گوشے گوشے سے کروڑوں ہاتھ آسمان کی طرف بلند ہوئے، ان کروڑوں ہاتھوں کی لاج رکھتے ہوئے اللہ کریم نے ایران کو اتنی ہمت دی کہ اس نے یہودیوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، اس کے باوجود کہ اسرائیل کے ایجنٹ عرصہ دراز سے ایرا ن میں (مِنی اسرائیل) کی بنیاد رکھے ہوئے تھے، ایک رپورٹ کے مطابق ایرانی سیکورٹی فورسز نے تین منزلہ عمارت میں پڑے ڈرون پکڑ لئے جو ایران میں ہی اسمبل ہوتے تھے اور وہیں سے ان کو ایران کے خلاف استعمال کیا جاتا تھا، آپ کو معلوم ہونا چاہیئے کہ ایران کے اندر ہی غدار بیٹھے ہوئے ہیں جو مُلاں رجیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں، کئی بار یہ کوشش ہو چکی ہے کہ ایران میں خانہ جنگی کروائی جائے لیکن اب تک یہودی لابی اور امریکن لابی کو کامیابی نہ ہو سکی۔