۔،۔ مرغوب سلیم بٹ نے سفیر پاکستان سوئٹزرلینڈ کا چارج سنبھال لیا۔ سید علی جیلانی۔،۔
٭پاکستان کے نئے سفیر عزت ماآب مرغوب سلیم بٹ نے سوئٹزرلینڈ میں اپنی اسناد سوئٹزرلینڈ کی صدر کارین کیلر سوترکو پیش کرنے کے بعد چارج سنبھال لیا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سوئٹزرلینڈ/برن۔ پاکستان کے نئے سفیر عزت ماآب مرغوب سلیم بٹ نے پاکستانی کمیونٹی کے نام اپنے پیغام میں کہا کہمجھے سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کا سفیر مقرر ہونے پر فخر ہے، اپنے وطن اور ہم وطنوں کی خدمت کرنا ایک منفرد اعزاز اور امتیاز ہے جو اس کے ساتھ ساتھ بہت بڑی ذمہ داری بھی رکھتا ہے، میں سوئٹزر لینڈ میں پاکستان اور ہم وطنوں کے مفادات کو اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق فروغ دینے اور تحفظ فراہم کرنے کا منتظر ہوں، نئے سفیر کی حیثیت سے میں دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ پاک سوئس دوستی کے بندھن کو مزید مضبوط بنانے کے لئے تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش کے لئے پرعزم ہوں۔ واضح رہے (اٹھاون سالہ) مرغوب سلیم بٹ نے پنجاب یونیورسٹی (پاکستان) سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور آکسفورڈ یونیورسٹی (برطانیہ) سے ڈپلومیٹک اسٹڈیز میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ حاصل کیا، گذشتہ (پندرہ سالوں) سے)پ نے جینوا اور نیو یارک میں اقوام متحدہ کے دفاتر سمیت علاقائی اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کے مسائل پر گہرا کام کیا ہے، آپ اس وقت اسلامی تعاون تنظیم (اُو آئی سی) کے مستقل انسانی حقوق کمیشن (آئی پی ایچ آر سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں جو اقوام متحدہ کے بعد دوسری سب سے بڑی بین الحکومتی ادارہ ہے۔