۔،۔ اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔سید رضوان شاہ،سید محسن رضا اور سید احسن رضاء کی والدہ ماجدہ کو منگل کے روز سپرد خاک کر دیا جائے گا۔ نذر حسین۔،۔
٭سید رضوان شاہ،سید محسن رضا اور سید احسن رضاء کی والدہ ماجدہ،سید الطاف شاہ کی ہمشیرہ سید امتیاز شاہ کی خالہ اور سید آفتاب شاہ کی پھوپھی قضائے الہی سے وفات پا چکی ہیں جن کا نماز جنازہ ادا کیا جا چکا ہے، ان کی تدفین بروز منگل صبح 10:00 بجے نیو فریدہوف آفن باخ میں کی جائے گی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع کی جاتی ہے کہ سید رضوان شاہ، جوکسی تعارف کے محتاج نہیں مذہبی، سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیت کے حامل ہیں، سید رضوان شاہ،سید محسن رضا اور سید احسن رضاء کی والدہ ماجدہ،سید الطاف شاہ کی ہمشیرہ، سید امتیاز شاہ کی خالہ اور سید آفتاب شاہ کی پھوپھیقضائے الہی سے وفات پا چکی ہیں، اپنے مالک حقیقی سے ملنے کے لئے پرواز کر چکی ہیں، چونکہ ہر شے اپنے اصل کی طرف رجوع کرتی ہے اس لئے حالت نزع کے وقت روح اپنے مالک و خالق کے ہجر اور جدائی میں سخت بے چین اور پریشانی میں ہوتی ہے کیونکہ روح کا اصل وطن یہ دنیا نہیں بلکہ عالم بالا ہے، جہاں تمام روحیں اللہ تعالی کی قدرت سے اکٹھی رہتی ہیں یہاں تو مسافری کی حالت میں آئی ہیں آخر اپنے گھر جانا ہے، اللہ والوں کی روحیں تو ہمہ وقت واپسی کے لئے بے چین رہتی ہیں،کہ کون سی وہ خوش نصیب گھڑی ہو گی جب ہم اپنے وطن عزیز پہنچیں اورر محبوب کے جلوے سے مستفید ہوں،اللہ کریم ان کی آنے والی تمام منزلیں آسان فرمائے۔ ان کی تدفین بروز منگل صبح 10:00 بجے اپنی آخری آرام گاہ نیو فریدہوف آفن باخ میں سپرد خاک کر دی جائیں گی،۔ ہماری دُعا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور آنے والے تمام مراحل میں آسانیاں عطا فرمائے، مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے (آمین۔ثم آمین) شان پاکستان جرمنی اور پاکستان جرمن پریس کلب آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔یزید رقاشی ؒ سے منقول ہے کہ بندہ جب قبر میں داخل ہوتا ہے تو نماز اور زکواۃ اس کے دائیں بائیں کھڑی ہوتی ہیں جبکہ حسن سلوک اس پر سایہ فگن ہوتا ہے، صبر اس کے لئے جھگڑتا ہے اور دیگر اعمال سے کہتا ہے تم بھی اپنے ساتھی کو عذاب سے بچاوُ۔ ورنہ میں تو اس کی حمایت میں ہوں، ان روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ صبر تمام اعمال سے افضل ہے اللہ تعالی فرماتا ہے اِنَما یُوَفَّی الصّبِرُونَ اَجرَھُم بِغَیرِ حِسَابِِ صبر کرنے والوں کو ان کا اجر بے حساب ملے گا٭اللہ کریم تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے٭
Syed Rizwan Shah (Son) Syed Mohsin Raza (Son) Syed Ahsan Raza (Son)
Neuer Friedhof Offenbach
Mühlheimer Straße 425
63075 Offenbach am Main