۔،۔ سیف سٹی سینٹر کو مد نظر رکھتے ہوئے ایمر جنسی پروگرام کے تحت فرینکفرٹ میں چیکنگ۔ نذر حسین۔،۔
٭370 سے زائد شناختی چیکنگ٭ریزیڈنس ایکٹ کی (بائیس) خلاف ورزیاں ٭منشیات کے جرائم میں ملوث (بیس) جرائم٭انتظامی جرائم کی پانچ کاروائیاں ٭رہائشی پابندی کے احکامات کی خلاف ورزی پر سات افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ منشیات کی ضبطی میں چیکنگ میں شامل تھی ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مرکزی ریلوے اسٹیشن/کونسٹاپلر واخے۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ دن سیف سٹی سینٹر کو مد نظر رکھتے ہوئے ایمر جنسی پروگرام کے تحت فرینکفرٹ میں چیکنگ کی گئی، چیکنگ میں فیڈرل پولیس، ہیسن پولیس اور ہیڈ کوارٹر آپریشنز کے تعاون سے دوپہر اور شام کے اوقات میں چیکنگ کی گئی، رپورٹ کے مطابق (ایک سو ساٹھ) سے زیادہ پولیس اہلکار مرکزی ریلوے اسٹیشن اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں چیکنگ پر مامور تھے جبکہ شہر کے وسط میں کئی مشہور علاوں میں گشتی پولیس موجود تھی۔ خاص طور پر قابل غور بات یہ ہے کہ پابندی کے احکامات کے بعد (سات) گرفتاریاں ہوئیں جن کو ایک سے تین دن تک حراست میں رکھا گیا، رپورٹ کے مطابق تفتیش کاروں نے کئی ایکسٹیسی گولیاں، تقریباََ (سینتیس گرام) چرس، (ایک سو ستتر) گرام چرس، چار چاقو اور ایک (نوکل ڈسٹر مارنے والا رنگ) بھی ضبط کیا گیا٭واضح رہے مرکزی ریلوے اسٹیشن اور اس کے اردگرد کی سڑکوں پر دن ہو یا رات چاقوہ چھری یا اسلحہ اپنے پاس رکھنا ممنوع ہے وارننگ کے لئے ہر گلی کے موڑ پر پوسٹر بھی لگائے گئے ہیں۔ کاروباری حضرات، مالکان ریسورانت، رہائیشوں اور شہریوں کی طرف سے پولیس کی موجودگی اور چیکنگ کو سراہا گیا ہے۔