۔،۔جرمنی میں (ہیٹ ویو) 40 ڈگری سے زیادہ گرمی کا پیغام۔ نذر حسین۔،۔
٭جرمنی کے کچھ علاقوں (شہروں) میں گرمی (چالیس درجہ حرارت) سے زیادہ بڑھے گی، بعض شہروں میں شدید گرمی کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے منگل کو بہت سے شہروں میں درجہ حرارت (اڑتیس۔انتالیس) تک پہنچ چکی تھی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ ڈی ڈبلیو ڈی کے ترجمان کے مطابق بدھ کو ملک کے پیشتر حصّوں میں درجہ حرارت (پینتیس سے انتالیس) ڈگری رہنے کی توقع ہے۔واضح رہے جرمنی کے لئے ہمہ وقت گرمی کا ریکارڈ (پچیس جولائی 2019) کو نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے ویدر اسٹیشنز پر (اکتالیس اور بیتالیس) پر ناپا گیا تھا، تاہم پیشن گوئیاں اس بات کی نشاندہی نہیں کرتی ہیں کہ بدھ کو گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا، ڈی ڈبلیو ڈی کے ترجمان کے مطابق ہمیں فیالحال اس کی توقع نہیں۔ شمال مغرب اور شمال کے کچھ حصّوں میں تیز ہواوں کے ساتھ گرج چمک اور طوفانی موسم ما سامنا بھی پڑ سکتا ہے۔ جمعّہ کے دن معتدل درجہ حرارت کی امید ہے۔ جنگل میں آگ لگنے کا خطرہ بڑھتا نظر آ رہا ہے۔گرم موسم میں نباتات تیزی سے سوکھتی جا رہی ہیں،مٹی کی نمی زیادہ تیزی سے ختم ہو رہی ہیں۔ اتنی گرمی میں پانی کی کمی بچوں اور چھوٹے بچوں کے لئے بھی خطرہ ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ دو سالوں میں کم از کم تین ہزار افراد گرمی سے متعلق بیماریوں سے مرے ہیں۔ ہسپانوی قصبے ایل گراناڈو میں جون میں ایک نیا قومی ریکارڈ (چھیتالیس 46) ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا۔