۔،۔ بسلسلہ محرم الحرام جامع مسجد صفہ اسلامک سینٹر آوُگسبرگ میں شہادت سید نا امام حسین علیہ اسلام کانفرنس کا انعقاد۔ نمائندہ خصوصی۔،۔
٭روحانیت افروز، ایمان افروز کانفرنس میں نہ صرف آوُگسبرگ جبکہ دور دراز سے بھی مسلم کمیونٹی نے بھر پور شرکت کر کے محفل کو اور نورانی بنا دیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/آوُگسبرگ۔محرم الحرام کی خصوصی محفل شہادت سیدنا امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد جامع مسجد صفہ اسلامک سینٹر آوگسبرگ جرمنی میں کیا گیا۔روحانیت اور ایمان افروز کانفرنس شہادت سیدنا امام حسین علیہ السلام اور محبت اہل بیت کے لئے آوگسبرگ کی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔تلاوت قرآن پاک حافظ محمد عامر جماعتی صاحب نے اپنے خوبصورت انداز میں پیش کی خوبصورت آواز نے محفل میں سرور پیدا کردیا۔محترم چوہدری امجد صاحب صدر ادارہ نے خوبصورت پیغام / خوبصورت کلام اور خوبصورت انتظامات سے کمیونٹی کے دل موہ لئے۔محترم خالد حسین قادری /محترم محمد آصف کمال نے ایمان افروز کلام پیش کئے۔خصوصی خطاب مسجد کے خطیب اور محفل کے روح رواں حضرت علامہ پیر سید فرحت حسین شاہ صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں ایمان افروز اور درد بھرا پیغام شہادت سیدنا امام حسین علیہ السلامپر خطاب کیا ان کے پیغام نے محفل میں موجود شرکاء کو کربلا کی یاد تازہ کروادی۔اس بابرکت شہادت سیدنا امام حسین علیہ السلام کانفرنس میں خصوصی طور پر فرینکفرٹ سے پیر سید حامد شاہ گجراتی صاحب(مرکزی راہنما پاسبان ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم جرمنی/ جنرل سیکرٹری ادارہ پاکدارلاسلام جرمنی) نے خصوصی شرکت کی اور پیغام دیتے ہوئے ختم نبوت اور ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر پہرہ دینے کے لئے کمیونٹی کو جاگتے رہنے کا درس دیا۔میونچن سے پیر سید نعیم شاہ صاحب بھی تشریف لائے۔۔کانفرنس میں پیر سید فرحت حسین شاہ صاحب کے خطاب کو سن کر بزرگوں/ نوجوانوں اور خواتین نے بھرپور عقیدت اور محبت کا اظہار کیا اور ایسی محافل کے انعقاد پر زور دیا۔اور مکمل تعاون کا اظہار کیا۔حافظ محمد عامر جماعتی صاحب اور چوہدری امجد صاحب نے سلات و سلام اور ختم شریف پیش کیا۔پیر سید فرحت حسین شاہ صاحب نے شہدائے کربلا اور شہدائے فلسطین۔پاکستان۔ایران۔کشمیر کے لئے خصوصی دعا فرمائی اور پاکستان کی ترقی۔خوشحالی اور سالمیت کے لئے دعا فرمائی۔ آخر میں لنگر حسینی سے کمیونٹی کی تواضع کی گئی۔نوٹ (اس محفل کی خوبصورت بات یہ تھی کہ محفل کو 14 بجکر 30 منٹ پر شروع کیا گیا اور وعدے کے مطابق 16 بجے اختتام کیا گیا جس پر عوام نے بھرپور انداز میں اظہار تشکر کا اظہار کیا)