۔،۔ ایک بار پھر جعلی پولیس افسروں کے گروہ نے 84 سالہ خاتون کو لوٹ لیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ ایک بار پھر جعلی پولیس افسروں کے گروہ نے 84 سالہ خاتون کو لوٹ لیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ایک بار پھر جعلی پولیس افسروں کے گروہ نے 84 سالہ خاتون کو لوٹ لیا۔ نذر حسین۔،۔

٭منگل (آٹھ جولائی) کو ایک بار پھر نام نہاد جعلی پولیس افسران نے (چوراسی سالہ) خاتون سے ہزاروں یورو کی رقم چرانے میں کامیاب ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سیک باخ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ایک بار پھر نام نہاد جعلی پولیس افسران نے چوراسی سالہ خاتون کو بے وقوف بنا کر رقم ہتھیا لی، رپورٹ کے مطابق دھوکہ دہی کرنے والے جعلی پولیس افسران نے ابتدائی طور پر متاثرہ خاتون کو فون پر بتایا کہ پولیس کی طرف سے شناخت شدہ چوروں کے ایک گینگ نے اس کے گھر چوری کا خفیہ منصوبہ بنا رہا ہے جس کا پولیس کو پتہ چل چکا ہے، ممکنہ طور پر چوری سے خاتون کو بچانے کے سلسلہ میں تھوڑی ہی دیر بعد ایک جعلی پولیس افسر خاتون کے اپارٹمنٹ پر نمودار ہوا، پوچھنے اور دیکھنے پر اسے وہاں محفوظ کرنے کے لئے کوئی قیمتی سامان (زیور) وغیرہ نہیں ملا تو اس نے دغابازی کرتے ہوئے خاتون سے بینک کارڈ لے لیا، اس کے فوراََ بعد ایک شخص نے (چوراسی سالہ) خاتون کو فون کیا اپنی شناخت ایک سرکاری وکیل کے طور پر کی، پوچھ گچھ کے دوران جعلی وکیل نے خاتون سے بینک کارڈ کا پن نمبر لے لیا، پولیس رپورٹ کے مطابق کچھ ہی دیر بعد خاتون کے اکاونٹ سے چار اعداد و شمار کی کم رقم چرا لی۔اپارٹمنٹ کا دورہ کرنے پر خاتون نے جعلی پولیس افسران کے متعلق بتاتے ہوئے ان کا حُلیہ بتایا، پولیس کئی بار عوام کو سختی سے خبردار کرتی رہتی ہے اور مشورہ دیتی ہے کہ نا معلوم نمبروں سے آنے والی کالوں سے محتاط رہیں اور خصوصی طور پر اگر وہ غیر متوقع طور پر آئیں۔ ایسے موقع پر فوری طور پر سرکاری نمبروں پر پولیس سے رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں