۔،۔ آئیبسی میں ہونے والے حادثہ کے ایک ہفتہ بعد (چھ) سالہ بیٹے اور (تینتیس) سالہ باپ کی لاش برآمد۔نذر حسین۔،۔
٭ایک ہفتہ قبل۔گارمش پارٹن کرشن کے قریب گریناوُ آئیبسی جھیل میں چھ سالہ بچہ جھیل میں گر گیا تھا جسے بچانے کے لئے باپ نے بھی جھیل میں چھلانگ لگا دی تھی، واٹر ریسیکیو سروس اور پولیس کی تگ و دوکے بعد باپ بیٹے کی لاشیں برآمد کر لی گئیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/گارمش پارٹن کرشن/آئیبسی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق آئیبسی جھیل می دو افراد لاپتہ ہونے والے حادثے کے بعد امدادی کارکنوں نے جھیل سے دونوں لاشیں برآمد کر لیں، واضح رہے ایک ہفتہ قبل ماں باپ اپنے دونوں بچوں جن کی عمریں بتدریج (چار اور چھ) سال تھیں ایک پیڈل بوٹ (کشتی) میں موسم کو انجوائے کرنے جھیل میں اتر گئے۔نامعلوم وجوعات کی بنا پر چھ سالہ بچہ اچانک ماں باپ کی موجودگی میں جھیل میں گر گیا جس کو بچانے کے لئے باپ نے بھی بچے کے پیچھے جھیل میں چھلانگ لگا دی، لیکن دوبارہ پانی سے باہر نہیں نکلا جس پر، واٹر ریسیکیو سروس اور پولیس اہلکاروں نے بچے اور باپ کی تلاش شروع کر دی غوطہ غور،پولیس،ریسیکیو ٹیمیں جبکہ ایک ہیلی کاپٹر بھی تلاش میں شامل تھا رات گئے تک باپ بیٹے کا کوئی سراغ نہ ملنے پر دوسرے دن سے تلاش جاری رہی،ایک ہفتہ کی بے چینی کے بعد ریسیکیو تنظیمیں اور پولیس کے تقریباََ (ستر) ایمرجنسی اہلکار وں جن میں خصوصی طور پر تربیت یافتہ غوطہ غور بھی شامل تھے نے باپ بیٹے کی لاش برآمد کر لیں۔ اس خاندان کا تعلق باویریا سے ہے۔