۔،۔سارڈینیا جزیرے پر خوفناک حادثے کی بنا پر دو نوجوان ہلاک جبکہ تین زخمی۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔سارڈینیا جزیرے پر خوفناک حادثے کی بنا پر دو نوجوان ہلاک جبکہ تین زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔سارڈینیا جزیرے پر خوفناک حادثے کی بنا پر دو نوجوان ہلاک جبکہ تین زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭اطالوی بحیرہ روم کے جزیرے سارڈینیا کے شمال میں ایک سنگین ٹریفک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک، انیس اور بیس سالہ نوجوان کام پر جا رہے تھے جب ان کی کار دوسری کار سے ٹکرا گئی تیسرا دوست شدید زخمی حالت میں بذریعہ ہیلی کاپٹر اسپتال لے جایا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سارڈینیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کے دن صبح (سوا آٹھ بجے) اطالوی بحیرہ روم کے جزیرے سارڈینیا کے شمال میں ایک سنگین ٹریفک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک، انیس اور بیس سالہ نوجوان کام پر جا رہے تھے جب ان کی کار دوسری کار سے ٹکرا گئی تیسرا دوست شدید زخمی حالت میں بذریعہ ہیلی کاپٹر اسپتال لے جایا گیا، رپورٹ کے مطابق دونوں نوجوان کام پر جا رہے تھے جن کا تعلق مراکش سے ظاہر کیا گیا ہے جزیرے کے شمال میں کوسٹا سمرالڈا کے ایک واٹر پارک میں کام کرتے تھے۔دونوں نوجوانوں کی ہلاکت پر اتوار کو (واٹر پارک) سوگ میں بند رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں