۔،۔ فرینکفرٹ ہیڈرن ہائیم میں (سٹہ بازی) کی دکان پر آتشیں اسلحہ سے ڈکیتی۔ نذر حسین۔،۔
٭اتوار کی شام ڈلن برگر اسٹریٹ پر (سٹہ بازی) کی دکان پر آتشیں اسلحہ دکھا کر مجرموں نے ہزاروں یورو کی نقدی چھین لی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہیڈرن ہائیم۔ پولیس رپورٹ کے مطابق دو نامعلوم مجرم تقریباََ (گیارہ بجے) رات کو (سٹہ بازی) کی دکانمیں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر نقد رقم کا مطالبہ کیا، ملازم کی تعمیل کی اور پورے دن کی آمدن ان کے حوالے کر دی، سٹہ بازی کی دکان پر موجود ایک گاہک سے بھی گن پوائنٹ پر رقم لوٹ لی گئی، ملزمان نے لوٹی ہوئی رقم ایک نارنجی رنگ کے تھیلے میں ڈالی اور پیدل ناملوم سمت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مشتبہ افراد نے لیٹیکس کے دستانے پہنے ہوئے تھے۔