۔،۔ایک ہفتہ سے پولینڈ بھی جرمنی کے ساتھ سرحدی کنٹرول میں ایکٹو ہو گیا ہے۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ایک ہفتہ سے پولینڈ بھی جرمنی کے ساتھ سرحدی کنٹرول میں ایکٹو ہو گیا ہے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ایک ہفتہ سے پولینڈ بھی جرمنی کے ساتھ سرحدی کنٹرول میں ایکٹو ہو گیا ہے۔ نذر حسین۔،۔

٭پولینڈ بھی جرمنی کے ساتھ سرحدی کنٹرول میں ایکٹو ہو گیا ہے جس کے نتیجہ میں پولینڈ کے بارڈر پر تقریباََ (67,000 ستسٹھ ہزار) لوگوں کو چیک کیا گیا ہے جن میں سے (چوبیس 24 افراد) کو داخلہ نہیں دیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/پولینڈ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق (سات جولائی سے تیرہ جولائی) پولش سرحدی محمفظوں نے جرمنی کے ساتھ سرحدی کنٹرول کے پہلے ہفتے میں (چوبی افراد) کو داخلے سے روک دیا، یہ بات پولش بارڈر گارڈ ایجنسی کے ترجمان نے بتائی، جرمن اقدامات کے علاوہ پولینڈ پیر سے جرمنی کے ساتھ اپنی سرحد کنٹرول کر رہا ہے۔ پولش حکمت نے جرمنی اور لتھوانیا کے ساتھ سرحدی حصّوں پر وقتاََ فوقتاََ سرحدی کنٹرول کا حکم دیا، جس کا مقصد بڑھتا ہوا پناہ کے متلاشی افراد کو روکنا ہے۔ واضح رہے جرمنی کے وفاقی وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرینڈ نے مئی میں سرحدی کنٹرول کو سخت کرنے کا حکم دیا تھا۔ وزارت داخلہ کے مطابق مئی کے آغاز سے جون کے آخر تک صرف جرمن پولش سرحد پر تقریباََ (ایک ہزار۔تین سُو) کے قریب مستردیاں ہوئی ہیں رپورٹ کے مطابق (دس) میں سے ایک کیس سیاسی پناہ کی درخواست سے متعلق تھا۔ جرمنی جانے والے (تیرہ) کراسنگ پر مستقل چیکنگ کی جا رہی ے۔ پولینڈ جرمنی کے لئے (باون اور لتھوانیا کے لئے تیرہ) سرحدی گزرگاہیں رکھتا ہے۔ جن میں سے تیرہ کراسنگ مستقل کنٹرول میں ہیں جبکہ کئی عارضی چیکنگ کے لئے بھی چوکیاں مقرر کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں