۔،۔ قتل کی کوشش کے شبے میں ملزم کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری۔ نذر حسین۔،۔
٭پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کی درخواست پر فرینکفرٹ کی پولیس نے آج (دمشق۔شام) میں پیدا ہونے والے (تئیس سالہ) بے وطن شخص کو جاری کردہ وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کی درخواست پر فرینکفرٹ کی پولیس نے آج (دمشق۔شام) میں پیدا ہونے والے (تئیس سالہ) بے وطن شخص کو جاری کردہ وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرتے ہوئے گرفتار کر لیا، (چھ جولائی) رات کو تقریباََ (ڈھائی بجے) مشتبہ شخص شہر سے باہر مائینذر لینڈ سٹراسے پر گاڑی چلا رہا تھا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق کچھ ہی دیر پہلے مبینہ طور پر نوجوان نے (نائٹرس آکسائیڈ) لی تھی، جس کی بنا پر اس نے ایتدائی طور پر تئیس سالہ نوجوان کی ای اسکوٹر کو ٹکر ماری، اسی دوران دوسرا ای اسکوٹر ستائیس سالہ نوجوان اس کے سامنے آیا جس پر اس نے گاڑی چڑھا دی ٹکر کے بعد ستائیس سالہ نوجوان گاڑی کی ونڈ اسکرین سے ٹکرانے کے بعد گاڑی کی ہڈ پر جا گرا، اگرچہ ملزم نے تصادم دیکھا اس کے باوجود وہ رکا نہیں یہ جانتے ہوئے کہ اس کی گاڑی کے ہڈ پر نوجوان زخمی حالت میں پڑا ہے۔ پوری رفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے تقریباََ (ڈیڑھ سو میٹر) گاڑی دوڑانے کے بعد ستائیس سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر سڑک پر پھینک دیا گیا، اس کے دماغ اور ٹانگوں پر اتنی چوٹیں آئیں کہ اس کی ایک ٹانگ کاٹنی پڑ گئی۔ پولیس ابھی تک شواہد کی تلاش میں ہے۔ حادثہ میں دو افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔