۔،۔ سیکسنی سے تعلق رکھنے والا شیر خوار بچہ بچوں کی بگی سے اچانک پچاس میٹر کی گہرائی میں گر پڑا۔ نذر حسین۔،۔
٭لائپزگ کا ایک نوجوان جوڑا پہاڑ کی سیر پر تھا،جیسے ہی ماں نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی بگی نیچے کی طرف لڑھک گئی، بگی شیر خوار بچے کے ساتھ کئی بار الٹی پلٹی کھاتی ہوئی پچاس میٹر گہرائی میں گر گئی،اس دوران شیر خوار بچہ بگی سے پلٹ کر گھاس کے میدانی علاقہ میں جا گرا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لائپزگ/آسٹریا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لائپزگ کا ایک نوجوان جوڑا آسٹریا سیر پر گیا ہوا تھا، پہاڑ کی سیر کے دوران،جیسے ہی تئیس سالہ) ماں نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی بگی نیچے کی طرف لڑھک گئی، بگی شیر خوار بچے کے ساتھ کئی بار الٹی پلٹی کھاتی ہوئی پچاس میٹر گہرائی میں گر گئی،اس دوران (دس ہفتوں) کاشیر خوار بچہ بگی سے پلٹ کر گھاس کے میدانی علاقہ میں جا گرا، پہاڑی ریسیکیوز جو وہاں سے گزر رہے تھے،بچے کی دیکھ بھال کرتے ہوئے بچے کو ہادی میں لے آئے، اس کے بعد شیر خوار بچے کو شدید زخمی حالت میں بذریعہ ہیلی کاپٹر زمز ڈسٹرکٹ اسپتال سے انسبرگ یونیورسٹی اسپتال لے جایا گیا اب بچے کی جان کو کوئی خطرہ نہیں،اسپتال کے ترجمان جوہانس شوامبرگر نے آسٹریا خبر رساں ایجنسی (اے پی اے) سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ کی شدت کو دیکھتے ہوئے بچہ انتہائی خوش قسمت تھا۔ بچے کی جان اب خطرے سے باہر ہے۔