۔،۔امریکی ایران پر حزب اللہ اور حوثیوں کو دوبارہ  مسلح کرنے الزام تھوپ رہا ہے۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔امریکی ایران پر حزب اللہ اور حوثیوں کو دوبارہ مسلح کرنے الزام تھوپ رہا ہے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔امریکی ایران پر حزب اللہ اور حوثیوں کو دوبارہ مسلح کرنے الزام تھوپ رہا ہے۔ نذر حسین۔،۔

٭وال سٹریٹ جرنل٭کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران مشرق رسطی میں اپنے اتحادیوں کو دوبلرہ مسلح کرنے کی کوششوں کا ایک نیا دور شروع کر دیا ہے جبکہ اسرائیل کے ساتھ جنگ میں بڑے فوجی رہنماؤں کی ہلاکت اور امریکا کے اس کی جوہری تنصیبات پر حملوں سے بڑا نقصان پہنچا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایران/عراق/شام/فلسطین۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق اسرائیل فلسطین لبنان شام،عراق کو باقاعدہ طور پر کمزور کرنے کی مسلسل کوشش میں ہے جبکہ چند مُٹھی بھر افراد نے ایران سمیت اسرائیل کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔اسرائیل نے قلسطینیوں کی نسل کشی کی کوشش میں تقریباََ (ساٹھ ہزار) سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا جس میں زیادہ تر بچے، بوڑھے اور خواتین شامل ہیں۔ دوسری طرف امریکا پورے جوش و خروش سے ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر رہا ہے جس میں اسے کبھی کامیابی حاصل نہ ہو گی۔ اب امریکا نے نیا رُخ چنا ہے ایران کو نیچا دکھانے اور دھمکیاں دینے کا راستہ، امریکی اخبار نے بتایا کہ (یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ پوری دنیا کا میڈیا امریکا کے ہاتھ میں ہے) ایران، عراق اور سام کے ذریعے لبنانی حزب اللہ کو ہتھیاراسمگل کر رہا ہے اور انہیں یمن میں حوثیوں کو بھی بھیج رہا ہے۔ ایران امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد حوثیوں کے ہتھیاروں کے ذخائر کی تلایکرنا چاہتا ہے۔ ٭وال اسٹریٹ جرنل٭کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایران نے حال ہی میں شامی علاقوں کے ذریعے لبنانی حزب اللہ کو ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لئے چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنا شروع کر دی ہیں جبکہ پہلے وہ بڑے ٹرکوں پر انحصار کرتا تھا، تہران حزب اللہ کو میزائل بھی بھیج رہا ہے، عراق سے شام تک مزید ہتھیار منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق یمن میں یمنی حکومت نے اس ہفتہ ریڈ سی کے ساحل پر حوثی ملیشیا کو بھیجی جانے والی میزائلوں، ڈرون کے پرزوں اور دیگر فوجی ساز و سامان کی ایک بڑی کھیپ ضبط کی ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں