۔،۔ آزاد جموں و کشمیر کی وادی نیلم میں جیپ گہری کھائی میں جا گری ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق۔ نذر حسین۔،۔
٭ آزاد جموں و کشمیر کی وادی نیلم میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے (دو خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق جبکہ حادثہ میں تین بچے زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/آزاد جموں و کشمیر/نیلم۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں جیپ کھائی میں گرنے سے میاں بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جان کی بازی ہار گئے، حادثہ اس وقت پیش آیا جب گراں سیری سے گوریال جانے والی مسافر جیپ سڑک کی خستہ حالی کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، ریسیکیو ذرائع کے مطابق جیپ میں آٹھ افراد سوار تھے، چار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت چار زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسیکیو حکام نے تصدیق کی کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، ان میں عالم اعوان، ان کی اہلیہ، بہنوئی اور بہنوئی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی بھی زیر علاج ہیں۔ حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے پیش آیا۔