۔،۔ فرینکفرٹ کے علاقہ بورن ہائیم کے ایک ریستوران میں سنگین ڈکیتی۔ نذر حسین۔،۔
٭گذشتہ سال دسمبر میں فرینکفرٹ کے علاقہ بورن ہائیم کے ایک ریستوران میں سنگین ڈکیتی کی گئی تھی، جس میں دو نامعلوم مجرموں نے گیس کے پستول دکھا کر صبح چار بجے ریستوران کو لوٹ لیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بورن ہائیم۔ مقامی پولیس کے مطابق گذشتہ سال دسمبر میں ہونے والی ڈکیتی کے ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے، پولیس ان دو نا معلوم مجرموں کی تلاش میں ہے اب پولیس عوام سے مدد کی درخواست کر رہے ہیں، یہ واقع فرینکفرٹ بورن ہائیم میں اس وقت پیش آیا جب دو نامعلوم افراد ریستوران میں داخل ہوئے ان کے ہاتھوں میں گیس کے پستول اُٹھا رکھے تھے، ایک مجرم نے دروازے کے علاقہ کو محفوظ کیا جبکہ دوسرے مجرم نے ملازم ویٹر سے رقم ہتھیائی، ریستوران کے ملحقہ کمرے میں جہاں ریستوران کا مالک تھا اس سے بھی نہ صرف رقم جبکہ کئی قیمتی اشیاء لوٹ کر لے گئے، واضح رہے پولیس رپورٹ اور کیمرہ کی مدد سے دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں مجرم چند گھنٹے پہلے ریستوران میں جائزہ لینے کے لئے موجود تھے۔ پولیس نے پبلک سے اپیل کی ہے کہ وہ شناخت پر کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ یا کسی بھی دوسرے پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔