۔،۔ جرمنی کے شہر ہاگن میں ٭ معرکہ حق ٭ کانفرنس کا پر وقار  اہتمام کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ جرمنی کے شہر ہاگن میں ٭ معرکہ حق ٭ کانفرنس کا پر وقار اہتمام کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی کے شہر ہاگن میں ٭ معرکہ حق ٭ کانفرنس کا پر وقار اہتمام کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭ہاگن کے ممتاز بزنس مین اور پاکستان اوورسیز الائنس فورم یورپ کے چیف پیٹرن۔ چوہدری مظہر اقبال دیونہ نے اپنے ہاں معرکہ حق کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں ٭ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے چیئرمین ٭تمغہ خدمت ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہاگن۔ مقامی رپورٹ کے مطابق ہاگن کے ممتاز بزنس مین اور پاکستان اوورسیز الائنس فورم یورپ کے چیف پیٹرن۔ چوہدری مظہر اقبال دیونہ نے اپنے ہاں معرکہ حق کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں ٭ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے چیئرمین ٭تمغہ خدمت ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی، پی او اے ایف یورپ کے صدر ٭چوہدری اعجاز حسین پیارا، برسلز کے معروف بزنس مین ٭سی،ای،اُہ مہاراجہ گروپ آف کمپنیز ٭علی چوہدری، پاکستان سے آئے وفد ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی جانب سے ڈائریکٹر آف ا سپورٹ ٭جاوید علی امین، ڈائریکٹر فنانس٭ مس ثمینہ درانی، یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ سائنسز لاہور ڈائریکٹر اسپورٹس ٭رانا امجد اقبال، ڈائریکٹرا سپورٹس (یو سی پی) لاہور ٭ارشد ستار، یونیورسٹی آف سرگودھا ڈائریکٹرا سپورٹس ٭احمد خان ہرل، ڈائریکٹر اسپورٹس (ایل سی ڈبلیو) لاہور ٭ڈاکٹر سمیرا ستار،اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور ڈائریکٹر اسپورٹس ٭امجد فاروق وڑیچ، ٹنڈو جام یونیورسٹی سندھ ڈائریکٹر اسپورٹس ٭انور خانزادہ، یونیورسٹی آف پشاور ڈائریکٹر اسپورٹس ٭بحرے کریم، یونیورسٹی آف پنجاب لاہور ڈائریکٹر ٭ڈاکٹر شبیر سرور، اسسٹنٹ ڈائریکٹراسپورٹس نے خصوصی شرکت کی٭ماہ نور، (آر یو کے) اسلام آباد نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔ پروگرام کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن پاک کے کلام سے کیا گیا، ہمیشہ کی طرح ٭فکر مراد٭آنے والے کل کی فکر رکھنے والے سینئر صحافی، پاکستان اوورسیز الائنس فورم یورپ کے مرکزی صدر جو کسی تعارف کے محتاج نہیں، پختہ خیال، جوہر قابل چوہدری اعجاز حسین پیارا نے نظامت کے فرائض کو بخوبی پایہ تکمیل تک پہنچایا، ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے معرکہ حق کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٭سبز ہلالی پرچم ہماری شان ہے اور افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے٭ افواج پاکستان جن پا پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے نے (10دس مئی 2025) کو بھارتی جارحیت اور بربریت کے خلاف حق اور سچ کا علم بلند کرتے ہوئے تاریخی فتح حاصل کی، باطل کا غرور خاک میں ملا کر اس بات کو تقویت دی کہ پاکستانی قوم ایک غیور قوم ہے، جس نے ہمیشہ قیام امن کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کی سُپر قووتوں کو بھی اس بات کا اندازہ ہو چکا ہے کہ پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی تھی ہے اور رہے گی۔ انہوں نے پاکستان سے آئے اسپورٹس کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے حکومت پاکستان کا مثبت اقدام قرار دیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری نئی نسل کو عالمی دنیا سے باخبر اور کھیلوں کی دنیا میں اپنا لوہا منوانے کا سب سے خوبصورت طریقہ ہے کہ ہمارے مستقبل کے معمار کھیل کے میدان میں اپننی صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کریں جیسا کے (ستر اور اسی کی دھائی تک) پاکستان ٹیکسٹائل اور ہاکی کے نام سے جانا جاتا تھا۔پروگرام کے میزبان ہاگن کے ممتاز بزنس مین اور پاکستان اوورسیز الائنس فورم یورپ کے چیف پیٹرن۔ چوہدری مظہر اقبال دیونہ نے ٭تمغہ خدمت ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر کا شاندار استقبال کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا، پاکستان سے آئے وفد کو بھی خوش آمدید کہا، ان کا مزید کہنا تھا کہ (10دس مئی 2025) کے بعد دنیا بھر میں پاکستانی کمیونٹی کا مورال جس طرح بلند ہوا اس کا سہرا افواج پاکستان کے شاہینوں کے سر ہے جنہوں نے اپنے ملک پاکستان اور پاکستانی عوام کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دشمن کی صفوں میں گھس کر انہیں شکست فاش دے کر پاکستان کا سر فخر سے یلند کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ملک پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے کے لئے ٭حکومت پاکستان، پاکستان کے داروں اور خصوصی طور پر افواج پاکستان کی کاوشوں کو بھر پور انداز میں سراہنا ہو گا جبکہ شر پسند افراد کے منفی پروپیگنڈا سے اجتناب کرنا ہو گا، انہوں نے اسپورٹس کے وفد کی کوششوں کو بھر پور انداز میں سراہا، ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید علی میمن نے کانفرنس میں شریک افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٭ہم کھیلوں کے میدان میں صرف ایک ہی مقصد لے کر آئے ہیں کہ ہم اپنی نئی نسل کو یورپی دنیا میں متعارف کروا کر ملک پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کریں، جبکہ ہمارے چند بچوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کر کے ملک کا نام بلند کیا ہے۔ ڈائریکٹر فنانس اسلام آباد شمینہ درانی کا کہنا تھا کہ ہمارا اچھا رول ہی ہماری پہچان ہے،ہم دیار غیر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کھیلوں کے میدان میں اپنے بچوں کے ساتھ نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں، جبکہ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے پاکستان کے لئے کاوشوں کو زبردست انداز میں سراہا ہے٭ معرکہ حق ٭ کانفرنس میں (پی او اے ایف) فرینکفرٹ سے چوہدری احسان الہی٭چوہدری غلام غوث٭طارق محمود مہر٭باوُ خالد چوہان٭ملک مظہر٭جرمنی کے شہر بریمن سے ٭ناصر محمود چوہدری٭عبد الغفور٭حاجی مشتاق٭چوہدری ارشد محمود شاکر٭ایسن سے ٭ندیم بھٹی٭ڈاکٹر عنصر محمود٭چوہدری محمد افضل آف ساروچک٭چوہدری عارف وڑیچ قافلوں کی صورت میں ٭ معرکہ حق ٭ تشریف لائے،جرمنی کے شہر ہاگن کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بھی بھرپور حصّہ لیا، چوہدری مظہر اقبال دیونہ نے کانفرنس کے شرکاء کو اپنی فیکٹری کا خصوصی دورہ کروایا جہاں وہ انجیکشن مولڈنگ مشینوں کے ذریعہ ٭مرسیڈیز اور ٭بی ایم ڈبلیو کے پلاسٹک پارٹس بناتے ہبں، پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع پاکستان کے روائیتی کھانوں سے کی گئی بعد ازاں پاکستان کے خصوصی وفد کی ڈی جی اسپورٹس جاوید علی میمن نے ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر، چوہدری مظہر اقبال دیونہ، چوہدری اعجاز حسین پیارا، ندیم بھٹی کو اعزازی شیلڈیں پیش کیں، معرکہ حق کانفرنس میں محمد علی لوہسر اور پاکستان پریس کلب برسلز کے صدر عظیم ڈار نمایاں تھے۔ پروگرام میں سبز ہلالی پرچم اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل جنرل آسم منیر کی قد آور تصویر حاضریت کی توجہ کا مرکز بنی رہی، اس موقع پر پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے شرکاء کا جوش دیدنی تھا، پروگرام کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمیں پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں