۔،۔دنیا غزہ میں اسرائیلی دہشت گرد کاروائیوں پر (خوفزدہ) ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭غزہ جنگ نہ رکی تو اسرائیل کو مزید پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔برطانیہ کا انتباہ۔وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی پر آمادگی ظاہر نہ کی تو اسے برطانیہ کی جانب سے مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برطانیہ/لندن۔ برطانوی خبر رساں ادارے ٭بی اے میڈیا٭ کے مطابق وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے میڈیا سے گفتگو میں اسرائیل کے اقدامات پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ میں اسرائیلی کاروائیوں پر ٭خوفزدہ اور شدید نا پسندیدگی٭محسوس کر رہے ہیں۔ واضح رہے ایک مشترکہ بیان میں ڈیوڈ لیمی اور چوبی ممالک کے وزرائے خارجہ جن میں ٭فرانس ٭کینیڈا اور آسٹریلیا بھی شامل ہیں نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی پر عائد پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا۔بیان میں اسرائیل اور امریکا کی حمایت یافتہ امدادی نظام کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ ایسی اطلاعات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق اسرائیلی فوج نے خوراک لینے کی کوشش کرنے والے فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کی، اسرائیل نے نہ صرف فضائی جبکہ پیر کے روز دیر البلح میں زمینی کاروائی کا بھی آغاز کر دیا، اسرائیلی ٹینک دیر البلح کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں داخل ہو چکے ہیں، اس کاروائی میں دہشت گرد اسرائیلی افواج نے بے دریغ نہتے فلسطینیوں کی رہائش گاہوں، عمارتوں اور اسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا، بے دریغ بمباری کے نتیجہ میں عام شہریوں کو قتل مکیا جا رہا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق غزہ میں قائم پناہ گزین کیمپوں پر بھی بمباری کے ذریعہ نہتے لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان اس قتل و غارت میں برابر کے شریک ہیں۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں یہودی دہشت گردوں نے (ایک سو تیس فلسطینیوں کو شہید کیا جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔