۔،۔ لیجنڈ امریکی پروفیشنل ریسلر ٭ہلک ہوگن٭ انتقال کر گئے۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ لیجنڈ امریکی پروفیشنل ریسلر ٭ہلک ہوگن٭ انتقال کر گئے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ لیجنڈ امریکی پروفیشنل ریسلر ٭ہلک ہوگن٭ انتقال کر گئے۔ نذر حسین۔،۔

 

٭ہوگن 11. اگست 1953 کو ٹیرنس ٹیری جینی بولیا کے نام سے امریکی ریاست جارجیا میں پیدا ہوا تھا، ابتدائی طور پر وہ بیس بال کل کھلاڑی تھا، چوبیس جولائی صبد (نُو بج کر اکیاون منٹ)پر ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال کر گئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/فلوریڈا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہوگن 11اگست. 1953 کو ٹیرنس ٹیری جینی بولیا کے نام سے امریکی ریاست جارجیا میں پیدا ہوا تھا، ابتدائی طور پر وہ بیس بال کل کھلاڑی تھا، چوبیس جولائی صبد (نُو بج کر اکیاون منٹ)پر ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال کر گئے، امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ اکہتر برس کے تھے، ان کے منیجر کرس وولو نے این بی سی لاس اینجلس کو بتایا کہ ہوگن کی (کلیئر واٹر فلوریڈا)میں واقع اپنے گھر میں ان کے خاندان کے درمیان موت واقع ہوئی جبکہ ان کی موت کی تصدیق مقامی پولیس اور ڈبلیو ڈبلیو ای نے بھی کی۔ واضح رہے اس سال کے آغاز میں (ہوگن) رنگ میں تھے لیکن حال ہی میں اچانک ریسلر کی صحت کے مسائل کی افواہوں میں اضافہ ہوا تھا جو ان کی جان لے گیا۔ ابھی دو سال پہلے ہی دو بچوں کے باپ نے تیسری شادی کی تھی۔ ہوگن نے مارشل آرٹس کو امریکا میں بے مثال مقبولیت حاصل کرنے میں مدد کی، اس نے ریسلنگ کو پورے خاندان کے لئے تفریح میں بدل دیا، اس کی ٹیلی ویثرن پر نمائش نے لاکھوں ناظرین کو مسحور کیا اور ریسلنگ کو باکس آفس پر کامیاب بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں